فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر نے کھا ہے کہ سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر خواتین کے حقوق پامال کئے جاتے ہیں۔

شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے آج " عورت سکیورٹی اور امن " کے زیرعنوان منعقدہ کانفرنس میں کھا کہ آل سعود کی حکومت خواتین کو کم سے کم حقوق دینے پر بھی راضی نھيں ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب میں ھر روز احتجاجی مظاھرے ھوتے رھتے ہیں۔
بشار جعفری نے کھا کہ شام کے بحران کی بنا پر ایسے جرائم دیکھنے میں آئے ہیں جو غیر انسانی اور عالمی قوانین کے منافی ہیں اور یہ جرائم تکفیری گروہ اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں ۔ انھوں نے کھا کہ تکفیری گروہ، وھابی فکر کے حامل ہیں اور انھيں ساری دنیا سے اکٹھا کرکے شام بھیجا جارھا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کھا کہ وھابی طرز تفکر عورت کو کسی طرح کا حق نھیں دیتا اور اس طر‌ز تفکر کو سعودی عرب، قطر اور صھیونی حکومت کی مالی حمایت حاصل ہے۔
انھوں نے ھمسایہ ملکوں میں شام کے پناہ گزینوں کی حالت زار پر افسوس کا اظھار کیا۔ واضح رھے کہ شام میں سرگرم عمل دھشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صھیونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh