فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حزب اللہ لبنان کی انٹجلنس سروس نے بیروت کے جنوبی علاقے میں بڑے کار بم دھماکے کرنے کی تکفیری دھشتگردوں کی 

سازش ناکام بنادی ہے۔
 لبنان کی ویب سائٹ النشرۃ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے گولہ بارود سے بھری تکفیری دھشتگردوں کی دو گاڑیوں کا پتہ لگا کر لبنانی سکیوریٹی فورسز کو الرٹ کردیا جس کے نتیجے میں بیروت کے جنوبی علاقے کو تکفیری دھشتگردی سے بچالیا گيا۔
 النشرۃ ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ جب بھی لبنان کی سلامتی کو خطرہ محسوس ھوا ہے حزب اللہ لبنان نے فوجی اور پولیس کی مدد کی ہے اور انھیں معلومات فراھم کی ہیں۔
واضح رھے پیر کے دن لبنانی فوج نے جنوبی بیروت میں گولہ بارود اور دھماکہ خيز مواد سے لدی گاڑی برامد کرکے اس میں لدے بموں کو ناکارہ بنادیا تھا۔ بدھ کے روز جنوبی بیروت کے اندرونی علاقے میں جسے معمورہ کھا جاتاہے اور جھاں حزب اللہ لبنان کے سربراہ خطاب کرنے والے تھے گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنادیا گيا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh