سعودی عرب کی انٹلجنس ایجنسی لبنان میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں لگي ھوئي ہے۔
لبنان کےاخبار النباء کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹلجنس کے چیف بندر بن سلطان نے اپنے ایجنٹوں کو بیروت اور طرابلس میں بدامنی پھیلانے پر مامور کردیا ہے۔
بندر بن سلطان نے اس کام کےلئے خاصہ بڑا بجٹ مختص کیا ہے۔ اس اخبار کےمطابق سعودی عرب کے اس تشدد آمیز اقدامات پر اسکی پٹھو پارٹی سعد حریری کی المستقبل پارٹی بھی چراغ پا ھوگئی ہے کیونکہ یہ اقدامات اسی کے علاقے میں انجام پائيں گے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ ترکی بھی سعودی عرب کی تشدد آمیز پالیسیوں سے سخت نالاں ہے۔ ترکی کی ایک خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود کی جانب سے دنیاکے مختلف علاقوں میں ترکی کے مفادات کے خلاف اقدامات سے ترک حکومت شدید ناراض ہے۔