فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لبنانیوں کے لئے اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کی خبر معمول کی بات ھوتی لیکن اگر یہ جاسوس ایک پرندہ ھو تو حتی کہ

 لبنانیوں کے لئے بھی کافی دلچسپ ہے۔ 
لبنانی شکاریوں نے تفریح کی خاطر شکار کھیلتے ھوئے ایک عقاب کو شکار کیا ہے جو مختلف قسم کے جاسوسی آلات سے لیس کرکے لبنان کی فضاؤں میں بھیجوایا گیا تھا۔
صھیونی ریاست کے لئے جاسوسی کرنے والا عقاب کسروان کے علاقے میں ایسے شکاریوں کے ھاتھوں شکار ھوگیا جو تفریح کے لئے شکار کھیل رھے تھے۔
المنار ٹی وی چینل کے مطابق اس عقاب کی ایک ٹانگ پر تانبے کی ایک پٹی باندھی گئی تھے جس پر انگریزي زبان میں کندہ کیا گیا تھا: Israel - Tel Aviv University۔ عقاب کے پروں میں ایک آلہ لگا ھوا تھا جو بیرونی ٹرانسمیٹر سے متصل تھا۔
اسرائیل عرصہ دراز سے اس قسم کی روشوں سے جاسوسی کے لئے استفادہ کرتا ہے اور 2010 میں سعودی عرب میں، 2012 میں ترکی اور 2013 میں مصر میں بھی اس قسم کے عقاب پکڑے گئے ہیں جبکہ سوڈانی فوج نے بھی 2012 میں اسرائیل کا ایک جاسوسی عقاب شکار کرلیا تھا ۔
 

Add comment


Security code
Refresh