فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 شام کے فوجی حکام نے اس ملک کے جنوب میں دمشق کے مضافاتی علاقے ریف کو دھشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کیئے

جانے کی خبر دی ہے۔
 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کے ایک اعلی عھدیدار نے آج اعلان کیا کہ اس ملک کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے ریف میں اپنی کاروائی جاری رکھتے ھوئے اس علاقے کو دھشتگردوں سے مکمل طور پر آزاد کروالیا ہے۔
شام کی فوج کے اس عھدیدار کے بقول شام کی فوج نے اپنی جاری کاروائیوں میں دھشتگردوں کے بھت سے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے اور دمشق کے علاقے مزارع ریما میں بھی شامی فوج کا مکمل کنٹرول ہے۔
دوسری جانب شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے حرستا اور جرمانا میں دھشتگردوں نے مارٹر گولے سے حملے کیئے ، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 24 افراد زخمی ھوئے ہیں۔
ادھر شام کے مغربی علاقے لاذقیہ میں اس ملک کی فوج کی کاروائی کے دوران شام و عراق کی اسلامی حکومت کے نام سے موسوم دھشتگرد گروہ " داعش " کے کئی سرکردہ دھشتگردوں ھلاک کردیئے گیئے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh