ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرن ايشٹن نے جنيوا ميں
ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات کو کامياب بتايا ہے ۔
ايران کے وزير خارجہ اور يورپي يونين کے امور خارجہ کي انچارج نے جنيوا ميں ايران اور پانچ جمع ايک کے درميان ھونے والے مذاکرات اور اتفاق رائے کو انتھائي اھم اور تعميري قرار ديا ہے۔
ايران اور پانچ جمع ايک گروپ نے چار مرحلوں ميں دو روز کے مذاکرات کے بعد بدھ کي شام کو ايک بيان جاري کرکے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کرديا-
ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور يورپي يونين کے امور خارجہ کي انچارج کيتھرين ايشٹن نے مذاکرات کے اختتام پر عليحدہ عليحدہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے مذاکرات کے نتائج کے بارے ميں نامہ نگاروں کو آگاہ کيا-
ايران کے وزير خارجہ نے جنيوا مذاکرات کو جامع اور ساتھ ھي سود مند قرار ديتے ھوئے اميد ظاھر کي کہ ايران کي تجاويز کے مطابق مذاکرات کا يہ سلسلہ ايک نئے مرحلے کا آغاز ثابت ھوگا جو اس غير ضروري بحران کے خاتمے پر منتج ھوگا-
ايران کے وزير خارجہ نے يہ بات زور ديکر کھي کہ فريقين نے اس بات پر اتفاق کيا ہے کہ مشترکہ نکات تک پھنچنے کے لئے مزيد مذاکرات کي ضرورت ہے اور ماھرين کي سطح پر مذاکرات جاري رھيں گے۔
ايران کے وزير خارجہ نے يہ بات بھي زور ديکر کھي کہ فريقين کے درميان معاملہ کے حل کے لئے سياسي عزم پايا جاتا ہے- انھوں نے کھا کہ ايران کي تجاويز کے مطابق بات چيت کو آگے بڑھانے کے لئے حتمي اھداف پر اتفاق رائے حاصل کرنا ضروري ہے۔
انھوں نے کھا کہ ايران اور پانچ جمع ايک کے درميان سات اور آٹھ نومبر کو جنيوا ميں ايک بار پھر مذاکرات ھونگے - انکا کھنا تھا کہ فريقين کا مقصد يہ ہے کہ ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے پرامن ھونے کا اطمينان حاصل ھو اور اين پي ٹي معاھدے کے تحت ايراني قوم کے مکمل جوھري حقوق کا تحفظ ممکن بنايا جائے-
وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے ايک بار پھر اس بات کا اعادہ کيا کہ ايران کي ايٹمي سرگرميوں ميں تشويش کا کوئي پھلو نھيں ہے اور تھران اس بات کي پوري کوشش کر رھا ہے کہ اس حوالے سے پائي جانے والي تشويش کو برطرف کرديا جائے-
يورپي يونين کے امور خارجہ کي انچارج کيتھرين ايشٹن نے بھي اپني پريس کانفرنس کے دوران کھا کہ ايران اور پانچ جمع ايک کے درميان متعدد معاملات پر اتفاق رائے ھوگيا ہے- انھوں نے کھا ايران اور پانچ جمع ايک نے مذاکرات کے دوران متعدد معاملات پر اپنے اپنے موقف کا کھل کر اظھار کيا ہے اور اس بات پر اتفاق کيا ہے کہ مذاکرات کي تفصيلات في الحال عام نہ کي جائيں-
يہ پھلي بار ہے کہ جب ايران اور پانج جمع گروپ نے مذاکرات کے بعد مشترکہ بيان جاري کيا ہے جس ميں کھا گيا ہے کہ فريقين مستقبل کو سامنے رکھتے ھوئے بات چيت کو آگے بڑھانے پر متفق ہيں-
اس بيان ميں يہ بات زور ديکر کھي گئي ہے کہ گفتگو کي بنياد کے طور پر ايران کے وزير خارجہ کي پيش کردہ تجاويز پر پوري سنجيدگي کے ساتھ غور کيا جائے گا جبکہ اس بات کا بھي اعلان کيا گيا ہے کہ فريقين سات اور آٹھ نومبر کو ايک بار پھر جينوا ميں ايک دوسرے سے مذاکرات کريں گے-
مشترکہ بيان ميں کھا گيا ہے کہ آئندہ اجلاس سے قبل، ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے ايٹمي ، سائنسي اور پابنديوں کے متعلق ماھرين کے درميان دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ جاري رھے گا تاکہ اختلاف رائے کا جائزہ اور معاملے کے حل کي عملي راھوں کا خاکہ تيار کيا جاسکے-
ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان حاليہ مذاکرات کو مغربي ذرائع ابلاغ نے بھي انتھائي اھم پيشرفت قرار ديا ہے- ايسوسي ايٹڈ پريس کے مطابق ايران اور دنيا کي بڑي طاقتوں کے درميان ھونے والے مذاکرات مثبت سوچ کے ساتھ ختم ھوئے ہيں-
خبر رساں ايجنسي کے مطابق اعلي سطحي يورپي سفارت کاروں نے ايران اور بڑي طاقتوں کے درميان ھونے والے مذاکرات کو انتھائي اھم قرار ديا ہے-
خبررساں ايجنسي رائٹرز نے بھي مذاکرات کي اھميت کي جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ برطانيہ کو توقع ہے کہ ايٹمي مذاکرات کے بھت ھي واضح نتائج برآمد ھونگے-
فرانس پريس نے بھي جرمن وزير خارجہ کے حوالے کھا ہے کہ ايران اور پانج جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات نے ايٹمي معاملے کے سفارتي حل کي اميدوں ميں مزيد اضافہ کيا ہے-
خبررساں ايجنسي کے مطاب وائٹ ھاوس نے بھي مذاکرات کے نتائج پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئےکھا ہے کہ ايران کے ساتھ مذاکرات ميں سنجيدگي کي نئي سطح پيدا ھوگئي ہے-