بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے نیشنل ڈیموکریٹک تنظیم کے ڈپٹی سکریٹری جنرل کو دھمکیاں دی ہیں۔
لو لو ٹی وی چینل کے مطابق حسن المرزوق نے ٹوئٹر پرلکھا ہے کہ آل خلفیہ کے سکوریٹی کارندوں نے انھیں اور انکے اھل خانہ کو دھمکیاں دی ہیں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رھیں۔
آل خلیفہ کے کارندوں نے بائيس جون دوھزار بارہ کو حسن المرزوق پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے اور ان کی گردن پر گولی لگ گئی تھی۔
ادھر تحریک احرار کے سربراہ نے کھا ہے کہ ملت بحرین، آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کے باوجود اپنی تحریک جاری رکھے گي اور جب تک اسے کامیابی نھيں مل جاتی وہ جدوجھد اور احتجاج کرتی رھے گي۔