فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دن کا تیسرا دور شروع ھوچکا ہے۔ 

مھر نیوز کے مطابق تیسرا دور آج تاخیر سے شروع ھوا ہے۔ بتایا جارھا ہے کہ آج بھی مذاکرات کے دو دور ھونگے جن کی صدارت نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔
پانچ جمع ایک گروپ کے نمائندوں کے مذاکرات کے طولانی ھونے کی وجہ سے ایران کے ساتھ تیسرے دور کے مذاکرات میں کافی تاخیر ھوئي۔ تیسرے دور کے مذاکرات کے اختتام پر نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اور یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن ملاقات کریں گے اور مشترکہ بیان جاری کریں گے۔
دریں اثنا عباس عراقچی نے اطالوی نیوز ایجنسی آئي پی ایس سے گفتگو میں کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی معاملے پر معاھدے کے بعد این پی ٹی کے اضافی پروٹوکول پر دستخط کرنے کو تیار ہے۔
انھوں نے کھا کہ این پی ٹی کا اضافی پروٹوکول ایران کے ایجنڈے پر ہے۔ انھوں نے کھا یہ آخری قدم ھوگا اور ایران کی جانب سے اس پر دستخط کرنے سے آئي اے ای اے کے لئے ایران کی ایٹمی سائٹوں کا جامع معائنہ کرنے کا امکان فراھم ھوجائے گا۔
انھوں نے کھا کہ آج کے مذاکرات میں ھرطرح کی پیشرفت کا دار و مدار مد مقابل کے اوپر ہے۔ انھوں نے کھاکہ ایران کی مذاکرات کار ٹیم نے گذشتہ روز پانچ جمع ایک کو بڑی متوازن اور منطقی تجویزیں پیش کی ہیں اور آج اس بات کا انتظار کررھے ہیں کہ پانچ جمع ایک کا جواب کیا ھوتا ہے۔
عباس عراقچی نے کھا کہ فریقین کے لئے ضروری ہےکہ وہ قدم اول، قدم آخر اور مشترکہ ھدف کےبارے میں سمجھوتہ کرلیں تا کہ اگر مستقبل کی واضح تصویر نہ ھو تو کوئي فائدہ نھیں ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh