فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین کی سیاسی انقلابی تنظیم جمعیت الوفاق کے سربراہ نے نماز عید کے خطبوں میں خلیفائی حکومت کو قبائلی حکومت

 کھتے ھوئے کھا کہ یہ حکومت ھمیں بحرینی باشندہ ھونےکی نگاہ سے نھیں دیکھتی ہے۔
بحرین کی انقلابی تنظیم جمعیت الوفاق کے سربراہ نے منامہ کی مسجد "جمالۃ" میں نماز عید قربان کے خطبوں میں بیان کیا: بحرین کی مشکل کویت کی طرح سیاسی مشکل نھیں ہے بلکہ یھاں ھماری مشکل قومی اور قبائلی مشکل ہے۔
شیخ علی سلمان نے تاکید کی: آل خلیفہ کی حکومت ھمیں شیعہ ھونے کی نگاہ سے دیکھتی ہے نہ بحرینی باشندہ ھونے کی نگاہ سے۔
انھوں نے مزید کھا: یہ تفکر ۱۹۷۰ میں پیدا ھوا تھا اور اب تک اسی تفکر کی بنا پر لوگ قبائلی اور مذھبی تعصب رکھتے ہیں اور مذھب کے نام پر ایک دوسرے سے دشمنی رکھتے ہیں۔
بحرین کے انقلابی رھنما نے کھا: یہ اسٹیٹجی مدتوں پھلے پائی جاتی تھی اور ابھی بھی پائی جاتی ہے جسے ھم ایک کھلی جنگ کھہ سکتے ہیں۔
جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل نے کھا: ھم لوگوں کو ملک کے وزارت خانوں سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ وھاں مزدوروں سے استفادہ کیا جا رھا ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق شیخ سلمان نے آخر میں کھا: ھم دیکھ رھے کہ کوئی بھی بحرینی ملک کی کلیدی پوسٹوں پر نھیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت عوام کی نھیں ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh