فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 عالم اسلام کا عظيم ترين عبادي اور سياسي اجتماع حج کے مناسک شروع ھوگئے ہيں جن ميں دنيا بھر سے جانے والے

لاکھوں فرزندان توحيد شريک ہيں۔
صحرائے عرفات میں مشرکین سے بیزاری کے اظھار کے لئے حجاج کرام کا سالانہ اجتماع کل منعقد ھوگا۔ ایرانی حج مشن کے زیر احتمام منعقد ھونے والے اس اجتماع میں رھبر انقلاب اسلامی کا پیغام حجام کرام کو پڑھ کر سنایا جائے گا۔
مشرکین سے برائت کا اظھار حج ابراھیمی(ع) کا جز اور سنت پیامبر(ص) ہے جسے ایک گھری سازش کے تحت ترک کردیا گیا تھا تاھم ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بانی انقلاب اسلامی کے حکم پر اس سنت نبوی(ص) کا دوبارہ احیاکیا گیا اور مناسک حج کو اس کی اصلی روح کے ساتھ ادا کئے جانے رسم ایک منی میں ادا کی جانے لگی۔
سن 1987 میں سعودی حکومت نے برائت مشرکین کے اجتماع پر فائرنگ کرکے سینکڑوں ایرانی اور غیر ایرانی حجاج کرام کو شھید کردیا اور حج ابراھیمی(ع) کے اس اھم رکن کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔ تین سال تک مشرکین سے برائت کے اظھار پر پابندی کے بعد دوبار یہ سلسلہ شروع ھوا اور منی کی بجائے صحرائے عرفات میں منعقد کیا جانے لگا۔ چنانچہ کل ھزاروں ایرانی اور غیر ایران حجاج کرام صحرائے عرفات میں دعائے عرفہ کے بعد مشرکین سے برائت کا اظھا رکریں گے۔
مناسک حج کے آغاز کے ساتھ ھي حجاج کرام منا پھنچنا شروع ھوگئے ہيں اور پورے مکہ مکرمہ اور مني ميں "اللھم لبيک" کي دل آويز صدائيں گونج رھي ہيں-
دنيا کي مختلف اقوام اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد بارگاہ رب العزت ميں حاضر ہيں اور آج رات مني ميں قيام کريں گے- حجاج کرام پير کو نماز فجر کي ادائيگي کے بعد عرفات کي جانب روانہ ھونگے جھاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کيا جائے گا-
حجاج کرام وقوف عرفات کے بعد رات مزدلفہ ميں گزاريں گے جس کے بعد دس ذي الحج کو دوبارہ مني واپس آجائيں گے-حجاج کرام مني ميں اپنے تين دن کے قيام کے دوران شيطان کو کنکرياں بھي ماريں گے اور قرباني کي رسم ادا کريں گے، مشرکين سے اعلان برائت کا عظيم الشان پروگرام بھي مني ميں ھوگا اور حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامي کا پيغام پڑھ کر سنايا جائے گا-
 

Add comment


Security code
Refresh