بحرین میں نھتے عوام اور علماء دین کے خلاف آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات کے نتیجے میں عوامی تحریک میں مزید تیزی آئي ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے آج ایک بیان میں کھا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت کی انٹلجنس پالیسی کی وجہ سے ملت بحرین کے انقلابی عزم میں اضافہ ھی ھوگا اور وہ اپنے اھداف حاصل کرنے تک جدوجھد جاری رکھے گي۔
شیخ علی سلمان نے کھا کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں سے عوامی تحریک کو ناکام نھیں بنایا جاسکتا۔
واضح رھے کہ آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل نے جمعیت وفاق اسلامی کے سینئر رھنما خلیل مرزوق پر مزید الزامات لگائے ہیں۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔