فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

روس کے نائب وزیر اعظم نے کھا: جدید بیلسٹک میزائل سسٹم ٹوپول ایم (TOPOL-M) ـ جوکہ امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کا قاتل ہے ـ

 کو موجودہ میزائلوں کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔
روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری راگزین نے کھا کہ TOPOL-M میزائل سسٹم روس کا نیا میزائل نظام ہے اس میزائل ڈیفنس سسٹم کا قاتل ھوگا جس کو امریکہ تیار کرنا چاھتا ہے۔
انھوں نے کھا: روس عنقریب ٹوپول ایم کو موجودہ اسٹریٹجک میزائل سسٹم "آر ایس 26" کی جگہ تعینات کرے گا۔
روسی وزارت دفاع کے ذرائع نے کھا: اس میزائل کو اس سال موسم گرما میں کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا ہے اور اس کا آخری تجربہ 2013 کے آخر میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد روس کی میزائل فورسز اس نظام کو بروئے کار لائیں گی۔
مذکورہ ذرائع نے میزائل کے بارے میں تفصیلات نھیں بتائیں اور کھا کہ یہ اس میزائل کا پھلا تجربہ 2011 میں ناکام ھوا تھا۔
ٹوپول ایم (TOPOL-M) میزآئل تین مرحلوں میں کام کرتا ہے اور اس کا وزن 47 ٹن ہے؛ جامد ایندھن سے چلتا ہے تاکہ ذخیرہ کرنے میں کسی کا مشکل کا سامنا نہ ھو اور اضطرار کی حالت میں تیزی سے داغنے کے لئے تیار کیا جاسکے۔
یہ میزائل موبائل لانچروں نیز زیر زمین اسٹور پٹ سے داغا جاسکتا ہے۔ اس میزائل کی لمبائی 22.7 میٹر اور قطر 1.2 میٹر ہے اور 1200 کلوگرام کا بوجھ اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔ اس میزائل کا جنگی وارھیڈ جوھری بم پر مشتمل ہے جس کے دھماکے کی شدت 800 کلوٹن ٹی این ٹی کے برابر ہے۔
زمین کے مدار میں میزائل کی رفتار 7000 میٹر (سات کلومیٹر) فی سیکنڈ ہے اور 200 میٹر کی درستگی (Accuracy) کے ساتھ 11000 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ھدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میں نیا نیویگشن سسٹم نصب کیا گیا جس کی وجہ سے یہ اپنا جنگی وارھیڈ امریکی میزائل دفاعی نظام سے بچا کر نشانے پر پھنچاتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh