فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

انتھا پسند صھیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے میں حضرت صالح نبی علیہ السلام کے مقبرے پر حملہ کرنے کے

علاوہ اس مقبرے کے در و دیوار پر نسل پرستانہ نعرے لکھے ہیں۔
آناتولی نیوز کے مطابق شر پسند صھیونیوں نے مقبوضہ قدس شریف سے پچاس کلومیٹر شمال مغرب میں واقع شھر الرملہ میں حضرت صالح نبی علیہ السلام کے روضہ کی بے حرمتی ہے۔
عینی شاھدین کے مطابق صھیونی فوجیوں اور پولیس نے شرپسندوں کے ان اقدامات کی ھمیشہ حمایت کی ہے اور اس مرتبہ بھی انھوں نے صھیونی جارحین کی بھر پور مدد کی ہے بلکہ صحافیوں کو مقبرے کی دیواروں کی تصویریں لینے سے منع کیا۔
واضح رھے کہ انتھا پسند صھیونی آئے دن فلسطینیوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رھتے ہیں۔ صھیونیوں کی جارحیت سے عیسائيوں کے مقدس مقامات بھی محفوظ نھیں ہیں اور حال ھی میں صھیونیوں نے عیسائيوں کے قبرستان پر حملہ کرکے اس کی توھین کی تھی۔
 

Add comment


Security code
Refresh