شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کی آزاد فوج نامی دھشتگرد گروہ کا بانی ھلاک ھوگيا ہے۔
شام کے ٹی وی کے مطابق شام کی فوج نے مغربی صوبے لاذقیہ میں الروضہ نامی گاؤں پر حملہ کیا جھاں اس دھشتگرد گروہ کے کمانڈروں کا اجلاس جاری تھا۔
فوج کے اس حملے میں متعدد دھشت گرد منجملہ ریاض الاسعد بھی مارا گيا۔ ریاض الاسعد، شام کی فوج کا سابق افسر ہے اور اس نے دوھزار گيارہ میں فوج سے الگ ھونے کے بعد شام کی آزاد فوج کے نام سے ایک دھشتگرد گروہ کی بنیاد رکھی تھی جو آج شام میں دھشتگردی میں مشغول ہے۔
اس دھشت گرد گروہ نے شام کے عوام کے خلاف نھایت وحشیانہ اقدامات کئے ہیں۔ اس دھشتگرد گروہ کو سب سے زیادہ سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔