ھندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نےگجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو ملک کے آئندہ وزیراعظم
کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔
بی جے پی کی پارلیمانی کمیٹی نے متنازعہ سیاستدان نریندر مودی کی نامزدگی کا فیصلہ جمعہ کو کیا۔اس فیصلے سےناراض بی جے پی کے سینیئر رھنما لال کرشن اڈوانی نے پارٹی کے اس اجلاس میں شرکت نھیں کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے جماعت کے صدر راج ناتھ سنگھ نے کھا کہ یہ فیصلہ عوامی خواھشات کے احترام میں کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کھنا تھا کہ نریندر مودی کے نام پر تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل نریندر مودی کو آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی مھم کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا گیا تھا۔ نریندمودی پر 2002 میں گجرات میں ھونے والے مسلم کش فسادات روکنے کی کوشش نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔ان فسادات میں ایک ھزار سے زیادہ افراد ھلاک ھوئے تھے۔ مودی پر الزام ہے کہ انھوں نے2002 کے مسلم مخالف فسادات کے دوران پولیس کو مداخلت نہ کرنے کی ھدایت دی تھی۔