www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شام میں دھشتگردوں کے خلاف اس ملک کی فوجی کا آپریشن بدستور جاری ہے اور اس آپریشن میں اسے کامیابیاں بھی حاصل ھورھی ہیں۔

شامی فوجیوں نے اپنے ملک پر ممکنہ امریکی حملے کی کوئی پرواہ کئے بغیر بڑی کاروائی شروع کی ہے اور حمص کے مختلف علاقوں میں دھشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں کافی تعداد میں دھشتگرد ھلاک ھوئے ہیں۔
ادھر حمص میں قرابیص، باب ھود اور ورشہ میں بھی دھشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ دارالحکومت دمشق کے مضافات اور الحجیرہ میں بھی شامی فوجی کو کامیابیاں ملی ہیں جبکہ شامی فوج نے شھر عدرا میں النصرہ محاذ سے وابستہ دھشتگردوں کی پیش قدمی روکتے ھوئے اس گروہ کے 40 افراد کو ھلاک کردیا۔
 

Add comment


Security code
Refresh