www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصرمیں اخوان المسلمین کے ترجمان نے کل جمعہ کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کرتے ھوئے کھا ہےکہ آج کے بعد سے فوجی حکومت کے خلاف دھرنے مسجدوں اور

 کھلے علاقوں میں دئیے جائيں گے۔
 احمد عارف نے صحافیوں سے گفتگو میں کھا کہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کو روکنے کےلئے یہ کوشش کی جارھی ہے کہ دھرنے بڑی مساجد کے قریب اور کھلے میدانوں میں دیئے جائيں۔ انھوں نے کھاکہ ایسے علاقوں میں دھرنے دینے سے اجتناب کیاجائےگا جھاں شرپسند رھتے ہیں کیونکہ پولیس شرپسندوں کی حمایت کررھی ہے۔
 اخوان المسلمین کے ترجمان نے کھا کہ قاھرہ اور جیزہ شھروں میں جاری دھرنوں کو مساجد کی طرف لے جایا جارھا ہے۔
 واضح رھے مصر میں فوج کی جانب سے صدر مرسی کی سرنگونی کے بعد مظاھروں میں شدت آگئي ہے اور فوج اور مظاھرین نیز مخالف پارٹیوں کے درمیاں جھڑپوں میں دسیوں افراد ھلاک اور سینکڑوں زخمی ھوئے ہیں۔ ادھر اخوان المسلمین نے کل جمعہ کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh