مصری فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔واضح رھے کہ موجودہ آرمی چیف جنھیں صدر مرسی نے منتخب کیا تھا انھوں نے صدر کا تختہ الٹ کر
مرسی کی ایک سالہ حکومت ختم کردی ہے۔گو کہ صدر نے آخری وقت تک مزاحمت کی مگر وہ ناکام رھے۔دوسری جانب عرب ٹی وی کا کھنا ہے کہ مصری صدرمحمدمرسی کوفوج کی زیرنگرانی نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا مصری صدر کا کھنا ہے کہ حکومتی مینڈیٹ کا احترام نہ کرنا جمھوریت کے لیے نقصان دہ ھوگا، جبکہ اتحادی حکومت کا قیام مسئلے کے حل کی جانب ایک مثبت قدم ھوگا۔ مصری صدر نے فوج کو غیر جانبدار رھنے کا بھی مشورہ دیا۔ ایوان صدر نے بیان دیا کہ مصر میں قومی حکومت تشکیل دے کر بحران سے نمٹا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ مصری فوج نے سرکاری ٹی وی اسٹیشن کا محاصرہ کرکے معمول کی نشریات روک دیں۔ میڈیا کے مطابق فوجی افسران نے نیوز روم پر قبضہ کرکے نشر ھونے والے مواد کی نگرانی شروع کر دی، جبکہ عمارت کے اندر فوج نے ڈیرے ڈال لئے۔ ادھر اپوزیشن رھنما محمد البرادعی نے فوجی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، تاکہ مزید بحران سے بچنے کے لیے سیاسی مفاھمت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ فوجی قیادت نے مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اھم افراد سے بھی ملاقاتیں کیں، جبکہ حکمران جماعت اخوان المسلمین کی قیادت نے فوجی سربراہ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔