www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شامي فوج نے ملک کے مرکزي اور مغربي علاقوں ميں دھشتگردوں کے ‍ خلاف زبردست کاروائي کي ہے-

شامي فوج نے صوبہ حمص کے شھر قريتين کے بعد اب اس کے نواحي علاقوں کو بھي دھشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کرديا ہے- اس کاروائي کے دوران درجنوں دھشتگرد مارے گئے ہيں-
کھا جارھا ہے کہ شامي فوج اب صوبہ حمص کے شھر تدمر قرابيس اور قصور کے مختلف علاقوں ميں دھشتگردوں کا پيچھا کر رھي ہے - شامي فوج نے متعدد دھشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے علاوہ بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد کيا ہے-
ايک اور کاروائي کے دوران شامي فوج نے صوبہ حمص کے شھر تلکلخ ميں جبھت النصر کے اسلحے کے گودام پر بھي قبضہ کرليا ہے-
شامي فوج نے مغربي شھر لاذقيہ کے نواحي علاقوں ميں بھي جبھت النصرہ کے کئي ٹھکانوں پر حملےکئے ہيں جن کے دوران متعدد دھشتگرد مارے گئے ہيں-
ايک اور اطلاع يہ ہے کہ دھشتگرد عناصر اپني پے در پے شکست کے بعد ايک بار پھر عام شھريوں اور شامي فوج کے خلاف کيميائي ھتھيار استعمال کر رھے ہيں اور انھيں اس کام ميں انساني حقوق کا ڈھونگ رچانے والے مغربي ملکوں کي کھلي حمايت حاصل ہے-
دھشتگردوں نے انٹرنيٹ پر ايسي فوٹيج جاري کي ہيں جن ميں جانوروں پر کيميائي مواد کا تجربہ کرتے ھوئے دکھايا گيا ہے-
دھشتگردوں نے ان فوٹيج کے ذريعے شامي عوام کو دھمکي دي ہے کہ اگر انھوں نے حکومت کا ساتھ ديا تو انھيں کيميائي ھتھياروں کا نشانہ بھي بنايا جاسکتا ہے-
 

Add comment


Security code
Refresh