www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودی عرب کی عدالت نے اس ملک کے ۷ جوانوں کو سیاسی فعالیت کرنے کے جرم میں مجموعی طور پر ۴۸ سال جیل کاٹنے کی سزا سنا دی ہے۔

سعودی عرب کی عدالت نے اس ملک کے علاقے احساء کے رھنے والے ۷ جوانوں کو پر امن مظاھرات کے لئے کال کرنے اور حکومت کے خلاف انٹرنٹ سائٹوں میں بیان جاری کے جرم میں مجموعی طور پر ۴۸ سال جیل کاٹنے کی سزا سنائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عدالت نے علی عبد الحمید العامر کو ۱۰ سال، علی محمد الخلیفہ کو ۸ سال، علی الھدلق اور حسین السلمان کو سات سات سال، حسین الباذر اور صالح الشائع کو پانچ پانچ سال اور علی مصطفیٰ المجحد کو ۶ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ان جوانوں کو گرفتار کر کے جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور سب پر جرم عائد کیا ہے کہ انھوں نے ۴ مارچ ۲۰۱۱کو سوشل نٹ ورک کے ذریعے عالم دین شیخ توفیق العامر جو کافی عرصے سے سعودی جیل میں بند ہیں کی آزادی کی حمایت میں احتجاجی مظاھرے کرنے کے لیے لوگوں کو دعوت دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان جوانوں کو ستمبر ۲۰۱۱ سے جنوری ۲۰۱۲ تک بھی بغیر کسی عدالتی حکم کے جیل میں بند کر رکھا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh