www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امريکا نے کھا ہے کہ افغان طالبان مذاکرات کے لئے تيار نظر نھيں آتےـدو سال سے زيادہ عرصے سے طالبان کے ساتھ خفيہ مذکرات کرنے کے 

بعد قطر ميں طالبان کے نمائندہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کروانے کے بعد امريکي محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کھا کہ سياسي مفاھمت سے تخريبي کارروائياں کم ھو جاتي ہيں لھذا اس کے لئے ھم کوشش کرتے رھيں گےـ
انھوں نے افغان ايوان صدر پر طالبان کے حملے کي مذمت کرتے ھوئے کھاکہ اس واقعے سے ايسا لگتا ہے کہ طالبان مذاکرات کے لئے تيار نھيں ہيں ـ
ترجمان نے کھا کہ شديد بے اعتمادي کي فضا ہے تاھم امريکا مذاکرات کے لئے تيار ہے اور گيند طالبان کے کورٹ ميں ہےـ
وائٹ ھاؤس کے ترجمان نے بھي کھا کہ صدر باراک اوباما نے افغان صدر حامد کرزئي سے بات چيت کي اور مذاکرات شروع کرنے پر زور دياـ
ادھر افغانستان اور پاکستان کے لئے امريکا کےخصوصي نمائندے نے اسلام آباد ميں پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف سے ملاقات کي اور افغانستان ميں مصالحت کي کوششوں اور قطر ميں طالبان کا دفتر کھولے جانے کے بارے ميں انھيں آگاہ کياـ
 

Add comment


Security code
Refresh