www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر میں صدر مرسی کے حامی اور مخالفین ایک بار پھرسڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مصرسے موصولہ رپورٹ کے مطابق کے صدر محمد مرسی کی صدارت کے ایک سال مکمل ھونے پر ملک میں بڑے پیمانے پر مظاھروں کی تیاریاں عروج پر پھنچ گئی ہیں۔ صدر مرسی کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ صدر مرسی کو اقتدار سے علیحدہ کرنے سے متعلق ایک پٹیشن پر تیرہ ملین لوگوں نےدستخط کیے ہیں۔
سیکولر جماعتوں نے تیس جون کو محمد مرسی کی صدارت کے ایک سال مکمل ھونے پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔تاھم مخالفین کے احتجاج سے پھلے صدر مرسی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے مرسی کے حق میں نعرے لگائے۔
مصر میں یہ مظاھرے ایسے وقت ھو رھے ہیں جب اس ملک کے عوام کا کھنا ہے کہ ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہےاور اس کی ذمہ داری محمد مرسی پر عائد ھوتی ہے اس لئے کہ ان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملکی معیشت مشکلات کا شکار رھی اور ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ملکی سیاحت کوبھی سخت نقصان پھنچا ہے۔
کھا جا رھا ہے کہ مصر میں روز بروز بے روزگاری میں اضافہ ھو رھا ہے، ایندھن کی کمی ہے اور زرِمبادلہ کے ذخائر کم ھوتے جا رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh