www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع مدرسہ شھید عارف الحسینی میں ھونے والے دھماکے کے

 نتیجے میں 15افرادشھید اور30 زخمی ھوگئے ہیں۔
 دھماکہ پشاور کے مدرسہ شھید عارف الحسینی میں شیعہ مسلمانوں کے مدرسے میں نمازِ جمعہ کے وقت ھوا۔
دھماکے کے وقت 200 سے زائد نمازی مدرسے میں موجود تھے۔ حملہ آوروں نے پھلے گیٹ پر کھڑے محافظ کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد مسجد کے اندر گھس کر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جبکہ دو دھشتگرد فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے۔ دھماکے سے مسجد شھید ھو گئی ہے۔
زخمیوں کو کہ جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں لیڈی ریڈنگ ھسپتال منتقل کیا جا رھا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh