www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم نے قومی مذاکرات میں آل خلیفہ حکومت کی جاری وعدہ خلافیوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔

 آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم نے آج اعلان کیا کہ وہ مذاکرات کہ جو ایک راہ حل تک پھنچنے پر منتج ھوں ٹھوس مذاکرات ہیں اور موجودہ حالات میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے ٹھوس مذاکرات نھیں کئے جارھے ہیں ۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید کھا کہ موجودہ حالات میں انجام پانے والے قومی مذاکرات مشکلات کو حل کرنے کے بجائے بحران کو ھوا دینے کا باعث بن رھے ہیں ۔ بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم نے کھا کہ سیاسی اصلاحات بحرین کے لئے قومی ضرورت ہیں اور یہ راستہ بغیر سیاسی ارادے کے طے نھیں ھوسکتا اور اس شعبے میں سستی و سھل انگاری ، ایک بڑی غلطی ھوگی ۔ شيخ عیسی قاسم نے مزید کھا کہ موجودہ حالات میں بحرین کی نجات کی تنھا راہ سنجیدہ طریقے سے اصلاحات کی انجام دھی ہے ، لیکن آل خلیفہ حکومت بحران کھڑا کرنے کے راستے پر گامزن ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh