www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

نماز کی حالت میں تم پر قبلہ رخ ھونا واجب ہے اور قبلہ وہ جگہ ہے جیسا کہ تم جانتے ھو۔ جھاں مکہ میں کعبہ محترم واقع ہے۔

سوال:اور جب بھت جدوجھد اور ان تمام حجتوں کے بعد بھی جن پر بھروسہ رکھ کرقبلہ کی سمت تعین کیا جاسکتا ہے قبلہ کی سمت کو معلوم کرنے پر قادر نہ ھوسکوں تو؟

جواب:جس سمت قبلہ کا تم کو ظن ھو اس سمت نماز پڑھو۔

سوال:اور اگر ایک سمت کو دوسری سمت پر ترجیح نہ دے سکوں تو؟

جواب:جس سمت قبلہ کا تم کو ظن ھو اس سمت نماز پڑھ لو۔

سوال:اور جب میں کسی ایک سمت کے متعلق عقیدہ پیدا کرلوں کہ یہ قبلہ کی سمت ہے اور نماز پڑھ لوں پھر نماز کے بعد معلوں ھوجائے کہ میں نے خطا کی ہے؟

جواب:جب تمھاراانحراف قبلہ سے صرف دائیں یا بائیں جانب کے درمیان ھوتو تمھاری نمازصحیح ہے ،اور اگر تمھارا قبلہ سے انحراف اس قدر زیادہ ھو یا تمھاری نماز قبلہ کی سمت سے برعکس ھو اور ابھی نماز کا وقت بھی نھیں گزرا تو نماز کا اعادہ کرو اور اگر نماز کا وقت گزر گیا ھو تو نماز کی قضا واجب نھیں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh