www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اھل بیت عصمت و طھارت علیھم السلام کے شعراء اور ذاکرین کے اجتماع میں

یوم خواتین کی مناسبت سے عورت کے مقام و مرتبے کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے فرمایا کہ خداوند متعال کے نزدیک معنوی مراحل کو طے کرنے اور فردی اور اجتماعی حقوق کا حامل ھونے میں عورت اور مرد کے درمیان کوئی فرق نھیں ہے اور عورتوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاھیے۔
 رھبر انقلاب اسلامی نے عورت کے بارے میں مغرب کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ھوئے فرمایا کہ مغرب کے مادی تمدن نے عورت کے سلسلے میں جو رویہ روا رکھا، وہ ایک بڑا اور ناقابل معافی گناہ ہے کہ جس کے نقصانات کا ازالہ نھیں کیا جا سکتا۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ جھد مسلسل ترقی و پیشرفت کے لیے ھر ملک اور معاشرے کی ضرورت ہے اور یہ جھد مسلسل نشاط، شوق اور امید کے راستے سے گزرتی ہے اور اس سلسلے میں معرفت کو بڑھانے اور حکمت، امید اور راسخ عقیدے کے بیج بونے میں شاعروں اور ذاکرین کا اھم کردار ہے۔
 رھبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تاکید کرتے ھوئے فرمایا: کوئی یہ تصور نہ کرے کہ وہ اھلبیت اطھار (ع) کے پیرو کاروں کے جذبات کو تحریک کرکے اختلاف ڈالنے میں کامیاب ھوجائیں گے۔اختلاف اور تفرقہ اندرونی مصلحت کے خلاف ہے۔
رھبر معظم انقلاب نے فرمایا: میں نے متعدد بار شعرا اور ذاکرین کو سفارش کی ہے کہ وہ جشن محفل کی فضا کو عزاداری میں تبدیل نہ کریں، مصائب پڑھنا اچھا عمل ہے لیکن یہ بھی ظاھر نھیں کرنا چاھیے کہ آئمہ معصومین علیھم السلام کے ساتھ عوام کے جذبات صرف عزاداری اور گریہ میں منحصر ہیں۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید تاکید سے فرمایا: رزم و جھاد یہ ہے کہ بدگمانی اور سوء ظن کے بجائے امید کی فضا قائم کریں۔
 

Add comment


Security code
Refresh