س۴۵۱۔ مردوں کا سونے کی انگوٹھی پھننے کا ( خصوصاً نما زمیں ) کیا حکم ھے؟
ج۔ مرد کے لئے سونے کی انگوٹھی پھننا جائز نھیں ھے اور اس میں نماز باطل ھے۔
س۴۵۲۔ مردوں کے لئے سفید سونے کی انگوٹھی پھننے کا کیا حکم ھے؟
ج۔ جسے سفید سونا کھا جاتا ھے اگر وہ زرد سونے کے علاوہ کسی دوسرے مادہ سے مرکب ھو تو اس کی انگوٹھی پھننا حرام نھیں ھے۔
س۴۵۳۔ کیا اس وقت بھی سونا پھننے میں کوئی شرعی اشکال ھے جب وہ زینت کے لئے نہ ھو اور دوسروں کی نظر میں نہ آئے؟
ج۔ مردوں کے لئے سونا پھننا مطلق طور پر حرام ھے چاھے وہ زینت کے قصد سے نہ پھنا جائے یا دوسروں کی نظروں سے پوشیدہ رکھا جائے۔
س۴۵۴۔ مردوں کے لئے سونا پھننے کا کیا حکم ھے؟ کیونکہ ھم بعض لوگوں کو یہ ادعا کرتے ھوئے دیکھتے ھیں کہ کم مدت کے لئے ، جیسے عقد کے وقت، سونا پھننے میں کوئی حرج نھیں ھے؟
ج۔ مردوں کے لئے سونا پھننا حرام ھے چاھے تھوڑے وقت کے لئے ھو یا زیادہ وقت کے لئے اس سے کوئی فرق نھیں پڑتا۔
س۴۵۵۔ نماز گزاروں کے لباس کے احکام کو ملحوظ رکھتے ھوئے اور اس حکم کو پیش نظر رکھتے ھوئے کہ مردوں کا خود کو سونے سے مزین کرنا حرام ھے۔ درج ذیل دو سوالوں کے جواب مرحمت فرمائیں:
۱۔ یا سونے سے زینت کرنے کا مطلب یہ ھے کہ مردوں کے لئے مطلق طور پر سونے کا استعمال حرام ھے خواہ ھڈی کے زحم اور دانت بنوانے ھی کے لئے ھو؟
۲۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ھوئے کہ ھمارے شھر میں رواج ھے کہ نئے شادی شدہ جوڑے، منگنی میں زرد سونے کی انگوٹھی پھنتے ھیں اور عام لوگوں کی نظر میں یہ چیز کسی طرح بھی زینت میں شمار نھیں ھوتی بلکہ یہ اس شخص کے لئے، ازدواجی کی شروعات کی علامت ھے، اس سلسلہ میں آپ کا کیا نظریہ ھے؟
ج۔ مردوں کے لئے سونا پھننے کے حرا م ھونے کا معیار زینت کا صادق آنا نھیں ھے بلکہ کسی بھی طرح اور کسی بھی قصد سے سونا پھننا حرام ھے چاھے وہ سونے کی انگوٹھی ھو یا گلوبند و زنجیر وغیرہ ھو لیکن زخم میں بھرنے اور دانت بنوانے میں مردوں کے لئے سونے کے استعمال میں کوئی حرج نھیں ھے۔
۲۔ منگنی کے لئے زرد سونے کی انگوٹھی پھننا مردوں کےلئے ھر حال میں حرام ھے۔
س۴۵۶۔ سونے کے ان زیورات کو بیچنے اور انھیں بنانے کا کیا حکم ھے جو مردوں سے مخصوص ھیں اور جنھیں عورتیں نھیں پھنتیں؟
ج۔ سونے کے زیورات بنانا اگر وہ صرف مردوں کے استعمال کے لئے ھوں حرام ھے اور اسی طرح انھیں مردوں کے لئے خریدنا اور بیچنا بھی جائز نھیں ھے۔
س۴۵۷۔ھم بعض دعوتوں میں دیکھتے ھیں کہ شیرینی چاندی کے ظروف میں پیش کی جاتی ھے کیا اس عمل کو چاندی کے ظروف میں کھانے سے تعبیر کیا جائے گا؟ اور اس کا کیا حکم ھے؟
ج۔ کھانے کے قصد سے چاندی کے برتن میں سے کھانے وغیرہ کی چیز لینا حرام ھے۔
س۴۵۸۔ کیا مردوں کے لئے جائز ھے کہ وہ دانتوں پر سونے کا رنگ چڑھوائیں یا سونے کا دانت لگوائیں؟
ج۔ اس میں کوئی حرج نھیں ھے، سامنے کے چار دانتوں کے سوا۔ پس اگر زینت کے قصد سے ایسا کیا جائے تو اس میں اشکال ھے۔
س۴۵۹۔ کیا دانت پر سونے کا خول چڑھوانے میں کوئی اشکال ھے؟ اور دانت پر پلاٹینیم کا خول چڑھوانے کا کیا حکم ھے؟
ج۔ دانت پر سونے یا پلاٹینیم کا خول چڑھوانے میں کوئی حرج نھیں ھے۔ لیکن اگر زینت کی غرض سے خصوصاً سامنے کے چار دانتوں پر سونے کا خول چڑھوائے تو اشکال سے خالی نھیں ھے۔