- Details
- Written by admin
- Category: احکام
- Hits: 1852
س1302: ميڈيکل کالج کے طالب علم کوچاھے لڑکا ھو يا لڑکى تعليم کے لئے نامحرم کو لمس اور نگاہ کے ذريعے معائنہ کرنا ھوتا ہے اور مذکورہ عمل تعليمى پروگرام کا حصہ ہے اور مستقبل ميں مريضوں کے علاج کى صلاحيت پيدا کرنے کے لئے اس کے علاوہ کوئى چارہ نھيں ہے اور اگر مذکورہ معائنہ کو ترک کردے تو وہ مستقبل ميں بيماروں کے مرض کى تشخيص سے عاجز رھے گا ۔ لھذا مريض کے صحت ياب ھونے کے دورانيہ ميں اضافہ ھوجائے گا يا ھوسکتا ہے بيمار مر جائے ۔ مذکورہ معائنوں کى پريکٹس کرنا جائز ہے يا نھيں ؟
ج: اگر معالجہ کے لئے مھارت حاصل کرنے اور شناخت پيدا کرنے کے لئے ضرورى ھو تو کوئى حرج نھيں ہے۔
- Details
- Written by admin
- Category: احکام
- Hits: 1485
س1367: آيا ايسا لباس پھننا جس پر غير ملکى مغربى ثقافت کى پيروي، کفار کے ساتھ مشابھت اور ان کى ثقافت کى ترويج کے الفاظ اور تصاويرچھپى ھوئى ھوں جائز ہے؟ اور آيا مذکورہ لباس پھننا مغربى ثقافت کى ترويج کھلائے گا ۔؟
ج: اگر معاشرتى برائيوں کا سبب نہ ھو تو بذات خود جائز ہے اور يہ کہ مذکورہ عمل اسلامى کلچر کى مخالف مغربى ثقافت کى ترويج شمار ھوتاہے يا نھيں اس کى تشخيص رائے عامہ ( عرف عام ) کى ذمہ دارى ہے۔
- Details
- Written by admin
- Category: احکام
- Hits: 3527
س 1313: کيا روزمرہ پيش آنے والے مسائل شرعيہ کو نہ سيکھنا گنا ہ ہے ۔