اسلامی جمھوریہ ایران کی فوج کے مغربی زون کے کمانڈر فرھاد آریانفر نے بتایا ہے کہ اس ہیڈ کوارٹر کو الیکٹرانک جنگی وسائل سے آراستہ کیا جا رہا ہے-
اسلامی جمھوریہ ایران کی فوج کے مغربی زون کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرھاد آریانفر نے بتایا کہ ایران کی بری فوج کے مغربی زون کی سب سے اہم اسٹریٹیجی لبیک منصوبہ ہے جو ہمارے لئے مستقبل کی طویل مدت اسٹریٹیجی کا تعین کرتا ہے اور ہم اسی اسٹریٹیجی کے مطابق کام کو آگے بڑھائیں گے-
بریگیڈیئر جنرل آریانفر نے اس زون کی فوجی مشقوں کے انعقاد کے بارے میں کہا کہ ہم نے اپنی جنگی صلاحیتوں اور کمزوریوں کا پتہ لگانے کے لئے اب تک کمپنی ، بٹالین اور بریگیڈ کی سطح پر کئی فوجی مشقیں انجام دی ہیں اور ہائی کمان کے حکم کی صورت میں بری فوج کی عظیم فوجی مشقیں انجام دینے کے لئے تیار ہیں ۔
ایران کی بری فوج کے مغربی زون کے کمانڈر نے بری فوج کے ڈھانچے میں انجام پانے والی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بری فوج کے ڈھانچے میں تبدیلی اور موبائل حملہ آور یونٹ کی تشکیل کے بعد بری فوج کی کمان کے تعاون سے سریع الحرکت فورس اور موبائل بکتر بند یونٹ ، نئے فوجی ساز و سامان بالخصوص الیکٹرانک جنگ کے آلات اور جدید ترین ڈرون سسٹم کی تیاری میں مصروف ہیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی فوج کے مغربی زون کے سربراہ بریگیڈئر جنرل آریا نفر نے کہا کہ مغربی زون کے ہیڈکوارٹر نے اب تک مواصلات اور ٹیلی مواصلات کے آلات کو ڈیجیٹل کرنے کے لئے اچھے اقدامات انجام دیئے ہیں اور کہا جاسکتا ہے کہ ہم الیکٹرانک وار اور اسمارٹ وار کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
ایران کی فوج الیکٹرانک اور اسمارٹ وار کے مرحلے میں داخل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 316