www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

702g1
اسلامی جمھوریہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے باہمی اہم موضوعات اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کی ۔
ایران کے وزیرخارجہ نے چین کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات کی تاریخ صدیوں پرمحیط ہے اور اسلامی جمھوریہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کے منصوبے پر دستخط سے دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط و پائدار ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے چین کو مشکل دور کا دوست اور ساتھی قرار دیا اور کہا کہ ہم ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے دورمیں چین کے اقدامات اور موقف کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس کی قدردانی کرتے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی مکمل پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ ایٹمی سمجھوتے پرمکمل عمل درآمد کی زمین ھموار کر سکتا ہے ۔
اس موقع پر چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے ایرانی عوام کو عید نوروز اور نئے شمسی سال کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹیجک شراکت کی سطح پر پہنچ گئے ہیں اور چین ، اسلامی جمھوریہ ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کے سمجھوتے پر دستخط سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اعلی ترین ممکنہ سطح پر پہنچانا چاہتا ہے۔
اس ملاقات کے اختتام پر اسلامی جمھوریہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کے سمجھوتے سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔
جنوری دوھزار سولہ میں اسلامی جمھوریہ ایران اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹیجک تعاون کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا تھا اور فریقین نے جامع تعاون کے پروگرام پر اتفاق کیا تھا۔
ستائیس مارچ دوھزار اکیس کے مذاکرات اور صلاح و مشورے کے بعد اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے ۔
اسلامی جمھوریہ ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون کے سمجھوتے سے اقتصادی وثقافتی میدانوں سمیت مختلف شعبوں میں تہران اور بیجنگ کے درمیان تعاون کی گنجائشیں اور اس کا مستقبل عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh