(۱۷۱۹)(مندرجہ ذیل)پانچ اشخاص کے لئے مستحب ہے کہ اگر چہ روزے سے نہ ھوں،رمضان میں ان افعال سے پرھیز کریں جو روزے کو باطل کرتے ہیں:
(۱)وہ مسافر جس نے سفر میں کوئی ایساکام کیا ھو جو روزے کو باطل کرتاھو اور وہ ظھر سے پھلے اپنے وطن یا ایسی جگہ پھنج جائے جھاں وہ دس دن رھنا چاھتا ھو۔
(۲)وہ مسافر جو ظھر کے بعد وطن یا ایسی جگہ پھنچ جائے جھاں وہ دس دن رھنا چاھتا ھو۔
(۳)وہ مریض جو ظھر کے بعد تندرست ھو جائے اور یھی حکم ہے اگر ظھر سے پھلے تندرست ھو جائے جبکہ وہ کوئی ایسا کام کر چکا ھو جو روزے کو باطل کرتا ھو اور اگر ایسا کام نہ کیا ھو تو احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ روزہ رکھے۔
(۴) وہ عورت جو دن میں حیض یا نفاس کے خون سے پاک ھو جائے۔
(۵)وہ کافرجو مسلمان ھو جائے اور اس نے روزہ باطل کرنے والا کوئی کام انجام نہ دیا ھو۔
(۱۷۲۰)روزے دار کے لئے مستحب ہے کہ روزہ افطار کرنے سے پھلے مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے لیکن اگر کوئی دوسرا شخص اس کا انتظار کر رھا ھو یا اسے اتنی بھوک لگی ھو کہ حضور قلب کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکتا ھوتو بھتر ہے کہ پھلے روزہ افطار کرے لیکن جھاں تک ممکن ھو نماز فضیلت کے وقت میں ھی ادا کرے۔
وہ صورتیں جن میں مبطلات روزہ سے پرھیز مستحب ہے
- Details
- Written by admin
- Category: روزہ کے احکام
- Hits: 839