www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

تمام حمد اس اللہ کے  لئے ہے جو مخلوقات کی مشابھت سے بلند تر ،توصیف کرنے والوں کے تعریفی کلمات سے بالا تر ،اپنے عجیب وغریب نظم و نسق کی بدولت دیکھنے والوں کے

 سامنے آشکار اوراپنے جلال ِعظمت کی وجہ سے وھم و گمان دوڑانے والوں کے فکر و اوھام سے پوشیدہ ہے ۔وہ عالم ہے ۔ بغیر اس کے کہ کسی سے کچھ سیکھے یا علم میں اضافہ اور کہیں سے استفادہ کرے اور و ہ بغیر فکر و تامل کے ہر چیز کااندازہ مقرر کرنے والا ہے،نہ اسے تاریکیاں ڈھانپتی ہیں ،نہ وہ روشنیوں سے کسب ضیا کرتا ہے نہ رات اسے گھیرتی ہے،نہ (دن کی )گردشوں کا اس پر گزر ہوتا ہے اور ا س کاجاننا بوجھنا آنکھوں کے -ذریعہ سے نہیں او ر نہ اس کا علم دوسروں کے بتانے پر منحصر ہے ۔

اسی خطبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر فرمایاہے ۔اللہ نے انہیں روشنی کے ساتھ بھیجا اور انتخاب کی منزل میں سب سے آگے رکھا تو ان کے ذریعہ سے تمام پراگندگیوں اور پریشانیوں کو دور کیا اور غلبہ پانے والوں پر مسلّط جمالیا۔مشکلوں کو سہل اوردشواریوں کو آسان بنا یا ۔یہاں تک کہ دائیں بائیں (افراط وتفریط)کی سمتوں سے گمراہی کو دور ھٹایا ۔

Add comment


Security code
Refresh