www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

 

نہج البلاغہ وہ عظیم المرتبت کتاب ھے جس کو دونوں فریق کے علماء معتبر سمجھتے ھیں۔

 یہ مقدس کتاب امام علی علیہ السلام کے پیغامات اور گفتار کا مجموعہ ھے جس کو علامہ بزرگوار شریف رضی علیہ الرحمہ نے تین حصوں میں ترتیب دیا ھے جن کا اجمالی تعارف کچھ یوں ھے:

 

 

۱۔ حصہ اول: خطبات

نہج البلاغہ کاسب سے پھلا اور مھم حصہ امام علی علیہ السلام کے خطبات پر مشتمل ھے جن کو امام علیہ السلام نے مختلف مقامات پر بیان فرمایا ھے، ان خطبوں کی کل تعداد (۲۴۱ ) خطبے ھیں جن میں سب سے طولانی خطبہ ۱۹۲ھے جو خطبہٴ قاصعہ کے نام سے مشھور ھے اور سب سے چھوٹا خطبہ ۵۹ھے۔

 

۲۔ حصہ دوم: خطوط

یہ حصہ امام علیہ السلام کے خطوط پر مشتمل ھے، جو آپ نے اپنے گورنروں اور دوستوں، دشمنوں، قاضیوں اور زکوٰة جمع کرنے والوںکے لئے لکھے ھیں، ان سبب میں طولانی خط ۵۳ھے جو آپ نے اپنے مخلص صحابی مالک اشتر کو لکھا ھے اور سب سے چھوٹا ۷۹ھے جو آپ نے فوج کے افسروں کو لکھا تھا۔

 

۳۔ حصہ سوم: کلمات قصار

نہج البلاغہ کا آخری حصہ ۴۸۰چھوٹے بڑے حکمت آمیز کلمات پر مشتمل ھے جن کو کلمات قصار کھا جاتا ھے، یعنی مختصر کلمات، ان کو کلمات حکمت اور قصار الحِکم بھی کھا جاتا ھے، یہ حصہ اگرچہ مختصر بیان پر مشتمل ھے لیکن ان کے مضامین بہت بلند پایہ حیثیت رکھتے ھیں جو نہج البلاغہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتے ھیں۔

 

Add comment


Security code
Refresh