www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

012346

"رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ"(سورۂ بقرہ، آیت ۲۰۱)

پروردگار ھميں دنيا ميں بھى نيکى عطا فرما اور آخرت ميں بھي،اور ھميں جھنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔


"قَالُوا رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ"( سورۂ بقرہ، آیت۲۵۰)
پالنے والے ہميں بے پناہ صبر عطا فرماہمارے قدموں کو ثبات دے اور ہميں کافروں کے مقابلہ ميں نصرت عطا فرما۔

"۔۔۔رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا۔۔۔" (سورۂ بقرہ، آیت۲۸۶)

پالنے والے ھم جو بھول جائیں يا ھم سے غلطى ھو جائے اس کا مواخذہ نہ کرنا ۔(یعنى اسکے بارے ميں جواب طلب نہ کرنا)۔

"۔۔۔رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا۔۔۔"(سورۂ بقرہ، آیت۲۸۶)

پالنے والے ھمارے اوپر ويسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا پچھلى امتوں پر ڈالا گيا ۔

"۔۔۔رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔۔۔"(سورۂ بقرہ، آیت۲۸۶)

پالنے والے ھم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کى ھم ميں طاقت نہ ھو ،ھميں معاف کردينا،ھميں بخش دينا،تو ھمارا مولا اور مالک ہے ،اب کافروں کے مقابلہ ميں ھمارى مدد فرما ۔
"رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ"(سورۂ آل عمران ،آیت۸)

پالنے والے ھدایت کے بعد ھمارے دلوں کو نہ پھیرنا، ھميں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما،تو توبھترين عطا کرنے والا ہے۔

"رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ"(سورۂ آل عمران ،آیت۱۶)
ربنا اننا آمنا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار۔

پالنے والے ھم ايمان لے آئے ہيں ھمارے گناھوں کو معاف کر دے اور ھميں جھنم سے بچا لے۔
"رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ"(سورۂ آل عمران ،آیت۱۴۷)

پالنے والے ھمارے گناھوں کو معاف کر دے ھمارے کاموں ميں زيادتیوں کو معاف فرما، ھمارے قدموں ميں ثبات عطا فرمااور کافروں کے مقابلہ ميں ھمارى مدد فرما۔

"۔۔۔رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ"(سورۂ آل عمران ،آیت۱۹۳)

پالنے والے ھمارے گناھوں کو معاف فرما، ھم سے ھمارى برائيوں کو دور کردے اور ھميں نيک بندوں کے ساتھ محشور فرما۔
"۔۔۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ"(سورۂ مائدہ ،آیت ۸۳)

پالنے والے ھم ايمان لے آئے ہيں لھذا ھمارا نام بھى تصدیق کرنے والوں ميں لکھ لے۔

"۔۔۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ"(سورۂ اعراف ،آیت ۴۷)

پالنے والے ھميں ظالموں کے ساتھ قرار نہ دينا۔

"۔۔۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ"(سورۂ اعراف ،آیت۱۲۶)

پالنے والے ھميں بھت زيادہ صبر عطا فرما اور ھميں مسلمان دنيا سے اٹھا۔

"۔۔۔رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ "(سورۂ ابراھیم ،آیت۴۰)

پالنے والے ميرى دعا کو قبول فرما۔

"رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ"(سورۂ ابراھیم ،آیت۴۱)
ربنا اغفرلى ولوالدى وللمومنيں يوم يقوم الحساب۔

پالنے والے مجھے،ميرے والدين کو اور تمام مومنين کو اس دن بخش دينا جس دن حساب قائم ھوگا۔

"رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا"(سورۂ کھف ،آیت۱۰)

پالنے والے ھميں اپنى رحمت عطا فرما اور ھمارے کام ميں کاميابى کا سامان فراھم کردے۔

"۔۔۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ"(سورۂ مومنون ،آیت ۱۰۹)

پالنے والے ھم ايمان لے آئے ہيں،اب ھميں معاف فرما اور ھمارے اوپر رحم کر اور تو تو رحم کرنے والوں ميں سب سے بھتر ہے۔

"رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا"(سورۂ فرقان ،آیت ۷۴)
پالنے والے ھمارى ازواج و اولاد کى طرف سے خنکى ٴچشم عطا فرما اور ھميں صاحبان تقويٰ کا پيشوا بنا دے۔

 

Add comment


Security code
Refresh