www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

تعقیب نماز صبح

 

شیخ ابن فھد نے عدۃالداعی میں امام رضا علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ جو شخص نماز صبح کے بعد یہ دعا پڑھے تووہ جو بھی حاجت طلب کرے گا، خداپوری فرمائے گا اور اسکی ھر مشکل آسان کردے گا:

بِسْمِ اﷲِ وَ صَلَّی اﷲُ عَلی مُحَمَّدٍوَآلِہِ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إلَی اﷲِ إنَّ اﷲَ بَصِیرٌ
اﷲ کے نام سے شروع کرتا ھوں ۔ خدا رحمت فرمائے محمد(ص) وآل محمد(ص) پر اور میں اپنا معاملہ سپرد خدا کرتا ھوں بے شک خدا بندوں کو دیکھتا ہے
بِالْعِبادِ فَوَقَاہ اﷲُ سَیِّئاتِ مَا مَکَرُوا لاَ إلہَ إلاَّٲَنْتَ سُبْحانَکَ إنِّی
پس خدا اس شخص کو ان برائیوں سے بچائے جو لوگوں نے پیدا کیں۔اور تیرے سوا کوئی معبود نھیں، پاک ہے تیری ذات ۔بیشک
کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ فَاسْتَجَبْنَالَہُ وَنَجَّیْناہُ مِنَ الْغَمِّ وَ کَذَلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِینَ حَسْبُنَااﷲُ
میں ظالموں میں سے تھا تو ھم ﴿خدا﴾نے اس کی دعا قبول کی اور اسے غم سے نجات دی اور ھم مومنوں کو اسی طرح نجات دیتے ہیں ھمارے لیے خدا کافی ہے
وَنِعْمَ الْوَکیلُ، فَانْقَلَبُوا بِنِعْمۃٍ مِنَ اﷲِ وَفَضْلٍ لَمْ یَمْسَسْھُمْ سُوءٌ مَا شَا ءَ اﷲُ لاَ حَوْلَ وَلَا
اور بھترین سرپرست ہے پس ﴿مجاھد﴾ خدا کے فضل وکرم سے اسطرح آئے کہ انھیں تکلیف نہ پھنچی تھی جو اﷲ چاھے وہ ھو گا نھیں کوئی طاقت وقوت مگروہ
قُوَّۃَ إلاَّ بِاﷲِ، مَا شَاءَ اﷲُ لاَ مَا شَاءَ النَّاسُ مَا شَاءَ اﷲُ وَ إنْ کَرِہَ النَّاسُ، حَسْبِیَ الرَّبُّ مِنَ
جو اﷲ سے ملتی ہے جو اﷲ چاھے وہ ھوگا نہ وہ جو لوگ چاھیں اور جو اﷲ چاھے وہ ھوگا اگرچہ لوگوں پر گراں ھو میرے لئے پلنے والوں کے بجائے پالنے والا
الْمَرْھوبِینَ حَسْبِیَ الْخالِقُ مِنَ الْمَخْلُوقِینَ حَسْبِیَ الرَّازِقُ مِنَ الْمَرْزُوقِینَ حَسْبِیَ اﷲُ رَبُّ
کافی ہے میرے لئے خلق ھونے والوں کی بجائے خلق کرنے والا کافی ہے میرے لیے رزق پانے والوں کی بجائے رزق دینے والا کافی ہے۔جھانوں کا
الْعالَمِینَ حَسْبِی مَنْ ھُوَ حَسْبِی حَسْبِی مَنْ لَمْ یَزَلْ حَسْبِی حَسْبِی مَنْ کَانَ مُذْ
پالنے والا ؛اﷲ؛ میرے لیے کافی ہے۔ وہ جو میرے لیے کافی ہے وھی میرے لیے کافی ہے وہ جو ھمیشہ سے کافی ہے میرے لیے کافی ہے۔وہ جو کافی
کُنْتُ لَمْ یَزَلْ حَسْبِی حَسْبِیَ اﷲُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ ۔
ہے میں جب سے ھوں اور کافی رھے گا ،میرے لیے کافی ہے وہ اﷲ جس کے سوا کوئی معبودنھیں میں اسی پر توکل کرتا ھوں اور وھی عرش عظیم کا مالک ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh