www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے، آپ نے فرمایا:

شیعانِ علی کے (روزوں کی وجہ سے) شکم لاغر اور (ذکر الٰھی کی کثرت کی وجہ سے) لب خشک ھوتے تھے۔

شیعانِ علی(ع) شفقت، علم و حلم رکھنے والے لوگ تھے اور دنیا سے بے رغبتی میں مشھور تھے۔ لھذا تم ولایت اھل بیت(ع) کے عقیدہ کے تحفظ کے لیے پرھیزگاری اور نیک کاموں کے لیے سعی و مشقت کے ذریعہ سے امداد کرو۔
علاماتِ شیعہ
ابوالمقدام سے روایت ہے کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
ابوالمقدام! شیعانِ علی(ع) وہ ہیں جن کے چھروں کا رنگ زرد، جسم کمزور و نحیف اور روزوں کی وجہ سے ھونٹ خشک ھوں اور شب زندہ داری اور رات کی دعاؤں کی وجہ سے ان کے شکم پشت سے لگے ھوئے ھوں، ان کے رنگ زرد ھوں اور ان کے چھرے دگرگوں ھوں۔ جب ان پر رات سایہ فگن ھو تو زمین کو اپنا بستر بنا لیں اور اپنی پیشانی اس پر جھکا دیں۔ ان کی آنکھیں رو رھی ھوں، آنکھوں سے زیادہ آنسو جاری ھوں، ان کی نمازیں زیادہ ھوں،ان کی دعا زیادہ ھو۔ قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں جب لوگ خوشیاں منانے میں مصروف ھوں تو وہ خوفِ خداوندی کی وجہ سے غمگین دکھائی دیں۔
علاماتِ مومنین بزبان امیرالمومنین علیہ السلام
سندی بن محمد راوی ہیں کہ ایک دن ایک جماعت امیرالمومنین(ع) کے پیچھے چل رھی تھی۔ آپ ان کی طرف متوجہ ھوئے اور فرمایا: تم کون ھو؟
انھوں نے کھا: امیرالمومنین(ع) ! ھم آپ کے شیعہ ہیں۔
آپ نے فرمایا: پھر کیا وجہ ہے مجھے تمھارے اندر شیعوں کی علامات دکھائی نھیں دیتیں؟
انھوں نے کھا: مولا! شیعوں کی کون سی علامات ہیں؟
آپ نے فرمایا: شب بیداری کی وجہ سے ان کے چھرے زرد ھوتے ہیں، روزوں کی وجہ سے ان کے پیٹ لاغر ھوتے ہیں۔ دعا کی وجہ سے ان کے ھونٹ خشک ھوتے ہیں اور ان پر خشوع و عاجزی کا غبار دکھائی دیتا ہے۔
(علامات شیعہ از نظر معصومین علیھم السلام،مصنف: شیخ صدوق)
 

Add comment


Security code
Refresh