www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

812340
صدر اسلام کے چند حفاظ کے اسماء اس طرح ھیں :
الف : مھاجر حفاظ
علی علیہ السلام ، طلحہ بن عبید اللہ ،سعد بن ابی وقاص ، عبد اللہ بن مسعود ، حذیفہ بن یمان ، سالم مولی ابی حذیفہ ، ابو ھریرہ ، عبد اللہ بن سائب ، عبد اللہ بن عباس ، عبد اللہ بن عمر ، عبد اللہ بن عمر و بن عاص ، عبد اللہ بن زبیر ، تمیم بن اوس ، عقبہ بن عامر ، عمر و بن عاص اور ابو موسیٰ اشعری ۔
ب: انصار حفاظ
ابی بن کعب ، معاذ بن جبل ، ابو حلیم معاذ ، زید بن ثابت ، سعد بن عبید ، مجمع بن جاریہ ، انس بن مالک ، ابوزید بن قیس بن السکن ، عبادة بن صامت ، ابو ایوب ، ابو الدرداء ، فضالة بن عبید اور مسلمة بن مخلد ۔
ج : خواتین حفاظ
فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا،عائشہ ، حفصہ ، ام سلمہ اور ام ورقہ
د: عصر نبوی کے مشھور حافظین
علی علیہ السلام ، ابی بن کعب ، ابو الدرداء ، معاذ بن جبل ، زید بن ثابت ، عبد اللہ بن مسعود ، عثمانی اور ابو موسیٰ اشعری زمانۂ پیامبر کے مشھور و معروف حفاظ میں شمار کئے جاتے ھیں ۔
ابن سینا
ابن سینا پانچویں صدی ھجری کے مشھور و معروف دانشمند (جو کہ طبابت اور فلسفہ وغیرہ میں سر آمد روز گار تھے ) نے دس سال کے سن سے پھلے ھی قرآن مجید کو حفظ کر لیا تھا ۔
سید بن طاوٴوس
سید بن طاوٴوس شیعہ علماء اور دانشمندوں میں سے ایک ھیں جو ماہ شعبان ۶۴۰ھء میں کربلائے معلی میں متولد ھوئے اور شھر حلہ اور بغداد میں تعلیم حاصل کی ۔ آپ خواجہ نصیر الدین طوسی اور علامہ حلی کے شاگردوں میں سے ھیں اور ۱۱/ سال کی عمر میں پورے قرآن کو حفظ کیا ۔
رودکی
چوتھی صدی میں ایران کے مشھور و معروف شاعر سامانیان کے زمانے میں زندگی بسر کرتے تھے انھوں نے تقریباً ۱۳۰۰۰۰۰ / بیت شعر کھے ھیں اورفارسی شاعری کو منزل کمال تک پھونچایا ھے ۔
رودکی بینائی کی نعمت سے محروم تھے لیکن پھر بھی انھوں نے ۸/ سال کی عمر میں پورے قرآن کریم کو حفظ کیا ۔
ابو العیناء
محمد بن قاسم بن خلاد بن یاسر اھوازی جو کہ ابو العیناء کے نام سے مشھور تھے شھر اھواز میں متولد ھوئے اور بصرہ میں پلے بڑھے ۔
وہ دور عباسی کے بزرگ ادیبوں میں شمار ھوتے تھے انھوں نے بچپنے میں قرآن مجید کو حفظ کیا ۔
ابو العیناء ۴۰/ سال کی عمر میں بینائی سے ھاتہ دھو بیٹھے اور عمر کے بقیہ ۵۰/ سال کو نابینائی میں گزارا ۔
حافظ شیرازی
اس ایرانی شاعر اور دانشمند نے نھایت فقر اور تنگدستی و غربت میں علم حاصل کیا انھوںنے پورا قرآن ۱۴/ قراٴت کے ساتھ حفظ کیاتھا اور ان کا لقب ” لسان الغیب “ تھا ۔
ناصر خسرو
ابو معین ناصر خسرو قبا دیانی ۳۹۴ ھء میں پیدا ھوئے اور ۴۸۱ھء میں دار فانی کو وداع کر گئے ۔
وہ زبر دست اور ماھر شاعر ، عارف ، حکیم اور مصنف تھے ( اور نابغۂ دھر شمار کئے جاتے تھے ) ۹/ سال کی عمر میں
قرآن مجید اور بھت سی حدیثوں کو حفظ کیا ۔
ابن اثیر جزری
ابو الفتح ابن اثیر جزری شافعی مذھب کے علماء اور دانشمند میں سے ھیں ۔ وہ لغت پر ،نحو ، علم بیان اور فنون انشاء اور کتابت میں زبردست مھارت رکھتے تھے انھوں نے قرآن مجید کو بچپنے میں ھی حفظ کر لیا تھا ۔
ملک المحدثین
محمد بن طاھر ملقب بہ ملک المحدثین دسویں صدی ھجری کے علماء اور دانشمندوں میں سے ایک ھیں بچپنے ھی میں قرآن کو حفظ کیا اور دوسرے بھت سے فنون میں دوسروں پر برتری حاصل کی ۔ محمد بن طاھر نے بھت سی ثروت میراث میں پائی اور سب کو طلاب علوم دینی پر صرف کر دیا ۔
انتاکی
داوٴد بن انتاکی ملقب بہ بصیر گیارھیوں صدی ھجری کے اواخر کے شیعہ علماء میں سے تھے بچپنے ھی میں قرآن مجید کو حفظ کیا اور علم طب اور فلسفہ میں کافی شھرت حاصل کی ۔ اگر چہ انتاکی بینائی سے محروم تھے لیکن پھر بھی بھت سے شھروں کا سفر کیا ۔
فرزدق
فرزدق عصر بنی امیہ کے شیعہ شاعر اور امام سجاد علیہ السلام کے صحابی تھے ۔
ان کے والد بچپنے میں ان کو مولائے کائنات کے پاس لائے اور کھا ،میرا بیٹا شاعر ھے ۔
امام علی علیہ السلام نے فرمایا : اسے قرآن کی تعلیم دو جو کہ شعر سے بھتر ھے ۔
یہ بات فرزدق میں اتنا اثر کر گئی کہ انھوں نے اپنے آپ کو مقید کر لیا اور قسم کھائی کہ جب تک قرآن کو حفظ نہ کر لیں اسے نھیں کھولیں گے ۔
اسی طرح سے انھوں نے پورے قرآن مجید کو حفظ کر لیا ۔
فخر الدین عراقی
ابراھیم بن شھریار ملقب بہ فخر الدین جن کا شمار شعراء ، عرفاء اور شیخ شھاب الدین سھروردی کے پیرو کاروں میں ھوتا ھے ۔
وہ بچپنے ھی میں حافظانِ قرآن کے گروہ میں شامل ھو چکے تھے ۔
شبلنجی
شبلنجی علمائے اھل سنت میں سے ھیںتقریباً ۱۲۵۰ھء میں متولد ھوئے اور دس سال کی عمر میں قرآن کو حفظ کیا ۔ وہ گوشہ نشینی اور اھل قبور کی زیارت کی طرف زیادہ رجحان اور میلان رکھتے تھے۔
شھاب الدین
یہ شافعی دانشمند جو کہ ادبیات کے عاشق تھے دس سال کی عمر میں قرآن مجید کو حفظ کیا ۔
ابو الحسنات
محمد عبد الحی بن حافظ انصاری چودھویں صدی ھجری میںمتولدھوئے حنفی دانشمندوں میں سے ھیںانھوں نے پانچ سال کی عمر میں حفظ قرآن کو شروع کیا اور دس سال کی عمر میں پورے قرآن کو حفظ کر لیا ۔
ابو الحسنات نے ۱۱/ سال کی عمر میں علم حاصل کرناشروع کیا اور تمام رائج علوم معقول اور منقول کو اپنے والد کے پاس حاصل کیا ۔
ابن اللبان
ابو محمد عبد اللہ جو کہ ابن اللبان کے نام سے مشھور ھیں شافعی مذھب کے مشھور و معروف فقھاء اور محدثین میں سے ھیں ۔
انھوں نے پانچ سال کی عمر میں قرآن کو حفظ کیا اور قرآن مجید کو چند روایات کے مطابق تلاوت کرتے تھے وہ ۴۴۶ ھء میں اصفھان میں دارفانی کو وداع کھہ گئے ۔
جبرتی
ان کی کنیت ابو التھانی تھی ان کا شمار مذھب حنفی کے مشھور و معروف علماء میں ھوتا ھے ۔ اپنے زمانہ کے اکثر علوم میں بلند درجہ رکھتے تھے اور تحصیل علم دین کے ساتھ ساتھ تجارت بھی کرتے تھے۔ انھوں نے دس سال کی عمر میں قرآن مجید کو حفظ کیا ۔

Add comment


Security code
Refresh