www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایک روز جناب سلیمان علیہ السلام اپنی بساط پر سوار دوش ھوا پر تشریف لے جا رھے تھے کہ یکا یک زمین کربلا کے مقابل آپ کا

 بساط پھونچا تو ھوا نے اس کو تین بار اس کو جھٹکا دیا۔
جناب سلیمان علیہ السلام کو خوف ھوا کہ کھیں بساط الٹ نہ جائے اس کے بعد ھوا بند ھوگئی بساط چلنے سے رک گئی اور کربلا کی زمین پر اتر آئے جناب سلیمان علیہ السلام نے غصہ سے ھواسے فرمایا کہ تم کیوں تھم گئی تو اس نے جواب دیا کہ اس کا سبب یہ ہے کہ حسین مظلوم اس زمین پر قتل کیا جائے گا ۔ معلوم کیا کون حسین ؟ کھا احمد مختار کا نواسہ ، حیدر کرار کا لخت جگر ۔ معلوم کیا اس کا قاتل کون ھوگا ؟ ھا کہ یزید ملعون ۔ اور اھل ارض وسماءاس پر لعنت کریں گے پس فوراً جناب سلیمان علیہ السلام نے آسمان کی طرف ھاتھ بلند کر کے لعنت کی ، اس لعنت کو سن کر اور آدمیوں اور جنوں نے آمین کھی ۔ اسی وقت ھوا چلنا شروع ھوئی ۔ اور بساط زمین سے بلند ھونا شروع ھوئی ۔ جناب سلیمان علیہ السلام پھر وھاں سے تشریف لے گئے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh