www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

صحیفۂ سجّادیہ کی معرفت کو اسلامی تعلیمات سےآشنائی کے میدان میں ایک قدم کے طور پر جانا جاسکتا ہے ،

 عقائد، اخلاق اور دینی تعلیمات کے سلسلہ میں صحیفۂ سجّادیہ کی طرف رجوع کرنا چاہئے ۔

دین کی شناخت اور معرفت کے کچھ ایسے منابع و مآخذ بھی ہیں جو ایک مخصوص اتقان ، اطمینان اور درستی کے حامل ہیں چونکہ ان منابع اور مآخذ کی بنیاد الٰہی کلام اور علم ِ لدنّی پر استوار ہے ، یہ منابع درجِ ذیل ہیں

۔ قرآن ِ مجید

۔ آئمّۂ معصومین علیہم السّلام کی دعائیں

۔ وہ زیارتیں جو آئمّہ ٔ طاہرین سے منقول ہیں

مذکورہ منابع میں سے ایک منبع ہماری بحث کا محور ہے ، یعنی وہ دعائیں جو امام سجّاد علیہ السّلام کی زبان ِ مبارک سے جاری ہوئی ہیں اور ہم تک پہنچی ہیں ، یہ دعائیں بہت ظریف اور عمیق تعلیمات پر مشتمل ہیں ، ہمیں ان کی قدر و قیمت پہچاننا چاہئے،ان سے مانوس ہونا چاہئے اور اپنی روز مرّہ زندگی کے شب و روز میں سے کچھ حصّہ معنویت سے سرشار ان دعاوُں کے ساتھ بسر کرنا چاہئے ، اہلبیت علیہم السّلام کی ہر فرد دعا ومناجات ، ذکر و عبادت کا مجسّم نمونہ تھی ، قرآن مجید نے بھی دعا کی بہت زیادہ تاکید کی ہے ، اہلبیت علیہم السّلام کے ماننے والوں کو بھی دعا ، مناجات ، گریہ و زاری سے مانوس ہونا چاہئے ۔

شاید ہماری ناچیز عقل و فہم یہ سمجھنے سے قاصر ہو کہ ہمیں پروردگارِعالم سے کیا مانگنا چاہئے، ہماری دعا کا محور کیا ہو، لیکن اس میدان میں بھی اولیاء الٰہی اور ہمارے پیشوا موجود ہیں جو نہایت اساسی اور اعلیٰ مسائل( جو ہماری دنیوی اور اخروی سعادت کے ضامن ہیں) کو اپنی دعاوں کا محور بنا کر ہماری فکری سطح اور دعاوُں کو بلندی عطا کرتے ہیں ، ان دعاؤں کی قرائت کے ذریعہ ہم خدا کے معصوم ، پاک و پاکیزہ اور مقرّب بندوں کے ہمنوا بن جاتے ہیں اور خدا کو اس کی حجّت کی زبان سے پکارتے ہیں اور اپنی دعا میں بھی اہلبیت علیہم السّلام کی درسگاہ کے شاگرد بن جاتے ہیں۔

دعا کی بحث میں بعض موضوعات خصوصی اہمیت رکھتے ہیں جن پر توجّہ دینا بہت ضروری ہے ، ان میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں

دعا کا مفہوم اور اس کی اہمیت

دعا کی ضرورت ، انسان کے لئے دعا کی ضرورت ،

دعا کے نفسیاتی ، انفرادی اور معاشرتی اثرات ،

آداب ِ دعا اور دعا مانگنے کی صحیح روش،

دعا کی قبولیت اور عدمِ قبولیت کے شرائط ،

دعا کی اجابت اور عدم ِ اجابت کے علل و اسباب

ائمّۂ اطہار علیہم السّلام اور اولیاء الٰہی کی دعائیں،

 

دعاؤں کے مضامین؛

دعا اور تہجّد کے بارے میں ائمّۂ معصومین علیہم السّلام ، علمااور عرفا کی سیرت ؛

زین العابدین ہونے کے اعتبار سے دعا کے سلسلہ میں امام ِ سجّاد کا خاص مرتبہ ؛

دعا اور عمل ( دعا کے ساتھ عمل اور اقدام بھی لازم ہے

دعا اور تقدیر (تقدیر کو بدلنے میں دعاکا ک-ردار

وہ افراد جن کی دعا قبول نہیں ہوتی ؛

مستجاب الدّعوہ کون لوگ ہیں ،

کسی کے حق میں بد دعا کرنا ؛

اپنے اور دوسروں کے حق میں دعا کرنا ؛

قرآنی دعایئں۔

Add comment


Security code
Refresh