www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

836401
فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عالمی برادری سے کھا ہے کہ صھیونی حکومت کے جرائم کے بارے میں سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کو ناکا بنانے کے لئے نیا میکانزم تیار کرے۔


فلسطین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کھا ہے کہ اگر عالمی برادری سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی چارہ کار تلاش نھیں کرتی تو پھر یہ کونسل صھیونی حکومت کے لئے امریکا کی اندھی حمایت کی تائید کرنے والی کونسل میں تبدیل ھوجائےگی۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کے پریس بیان کے خلاف تازہ امریکی ویٹو کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ غاصب صھیونی حکومت کے بارے میں امریکا کا جانبدارانہ موقف ایسے وحشیانہ جرائم پر منصوبہ بند طریقے سے پردہ ڈالنے کی کوشش ہے کہ جن کا صھیونی حکومت کی فوج نے یوم الارض کے پرامن مارچ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف ارتکاب کیا ہے۔
واضح رھے کہ امریکا نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات ایک بار پھر صھیونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں سلامتی کونسل کے پریس بیان کو ویٹو کردیا۔
تتیس مارچ کو یوم الارض کے فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر صھیونی فوج نے وحشیانہ حملہ کرکے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو شھید اور دوھزار کے قریب دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh