www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

269483
سعودی ولی عھد نے فوج کو حکم دیا ہے ایسی ھر طرح کی ویڈیوکلپ کی ریکارڈنگ کی روک تھام کی جائے جس میں فوجی اھلکار اقتصادی بدحالی اور نفسیاتی دباؤ کی شکایت بیان کر رھے ھوں۔ بن سلمان نے اپنی ماں فھدہ بنت فالح کو بھی اپنے براہ راست حکم کے ذریعے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
العھد الجدید نامی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جنوبی علاقوں کے محاذ جنگ پر تعینات سعودی فوجیوں کی اپنی صورتحال کے بارے میں شکایت آمیز فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد سعودی ولی عھد محمد بن سلمان نے یہ بات زور دے کر کھی ہے کہ تمام فوجی اھلکار اور خاص طور سے یمن کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر تعینات فوجی اھلکاروں کو فلم بنانے کا حق حاصل نھیں ہے۔
اس سے پھلے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں تعینات سعودی فوجیوں کی کمزوری پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا تھا کہ جنگ یمن میں شریک تمام فوجیوں کے خلاف عائد فوجی اور کرمنل کیس ختم کردیے جائیں گے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی ولی عھد محمد بن سلمان نے اپنی ماہ فھدہ بنت فالح کو بھی ان کے محل میں نظر بند کردیا ہے اور کوئی بھی شخص بن سلمان کی اجازت کے بغیر ان سے ملاقات نھیں کرسکتا۔
فھدہ بنت فالح سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تیسری بیوی ہیں جو سعودی بادشاہ کے تیرہ میں سےتین بچوں کی ماں بھی ہیں تاھم سعودی ولی عھد نے انھیں شوھر سے دور ایک چھوٹے محل میں نظر بند کردیا ہے۔
فھدہ اس وقت سعودی بادشاہ کی واحد قانونی بیوی ہیں کیونکہ سلطانہ بنت ترکی دوھزار گیارہ میں مرچکی ہیں جبکہ سارہ بنت فیصل کو سلمان بن عبدالعزیز نے طلاق دے دی تھی۔
فرانسیسی جرید کے مطابق، بن سلمان کی ماں نے مملکت چلانے کے بارے میں اس کی صلاحیتوں پر شک کا اظھار کیا تھا جس کے بعد بن سلمان کو خوف پیدا ھوگیا تھا کہ کھیں اس کی ماں کی رائے باپ کے فیصلوں پر اثر انداز نہ ھونے لگے لھذا انھوں نے اپنی ماں کو باپ سے الگ اور ایک دور افتادہ محل میں نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسی دوران امریکہ اور آل سعود پر تنقید کرنے والے ایک سعودی عالم دین کی گرفتاری کے بعد، مخالف سعودی شھزادے خالد بن فرحان آل سعود نے کھا ہےکہ سعودی حکومت سیاسی تباھی کے دھانے پر پھنچ گئی ہے۔
سعودی عالم دین الحوالی کو مسلمان اور مغربی تھذیب نامی کتاب کی اشاعت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جس میں انھوں نے حکومت امریکہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کیےجانے والے اخراجات اور اربوں ڈالر کی رقم ٹرمپ کو فراھم کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی تھا ۔
رپورٹ کے مطابق شھزادہ خالد بن فرحان نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ الحوالی کی گرفتاری قابل مذمت ہے اور سعودی عرب کے عوام کو ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ھونا چاھئے۔

Add comment


Security code
Refresh