www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

802571
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے تھران میں قطر کے سبکدوش ھونے والے سفیرعلی بن حمد السلیطی کی الوداعی ملاقات میں گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے بیرونی مداخلت کی ضرورت نھیں بلکہ انھیں باھمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے.
اس موقع پر انھوں نے ایران قطر تعلقات کے فروغ سے متعلق قطری سفیر کی خدمات کو سراھا اور کھا کہ اس دوران دونوں ممالک کے اقتصادی اور سیاسی روابط میں قابل قدر اضافہ ھوا ہے.
ایرانی اسپیکر کا کھنا تھا کہ قطر کے خلاف محاصرے کا سلسلہ جاری رھنا غلط اقدام ہے جبکہ ایسے مسائل کو صرف باھمی مشاورت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے.
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے باھر کی طاقتوں کو یھاں مداخلت کی اجازت نھیں دینی چاھئے جس کی وجہ سے علاقائی اقوام اور حکومتیں سازشوں کی شکار ھوتی ہیں.
اس موقع پر قطر کے سبکدوش ھونے والے سفیر نے اسلامی جمھوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کھا کہ ایران نے عرب ممالک کے محاصرے کے موقع پر قطر کو اکیلا نھیں چھوڑ.ا

Add comment


Security code
Refresh