www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

816166
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کا اعادہ کیا کہ ان کے دور حکومت میں ایران کی تیز رفتار جنگی کشتیاں خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑوں کے قریب آنے سے گریزاں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے منہ اندھیر جاری کیے جانے والے اپنے ایک ٹوئٹ میں خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑوں کے اطراف میں ایرانی بحریہ کی جنگی کشتییوں کے گشت کی جانب اشارہ کیا ہے۔
ٹرمپ کے اس معنی خیز ٹوئٹ میں کھا گیا ہے کہ سن دوھزار پندرہ میں بائیس بار، دوھزار سولہ میں چھتیس بار، اور سن دوھزار سترہ میں چودہ بار ایسے واقعات پیش آئے جب ایرانی بحریہ کی جنگی کشتیوں نے امریکی بحری بیڑوں کے انتھائی قریب آکر انھیں دھمکانے کی کوشش کی ہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ لیکن سن دوھزار اٹھارہ کے دوران ایسا ایک بھی واقعہ پیش نھیں آیا ۔
ٹرمپ نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹوں نے بارھا خـبر دار کیا ہے کہ ملک کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ھونے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh