www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

883111
جاپان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ھلاک ھونے والے افراد کی تعداد 100 جب کہ بے گھر افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ھوگئی ۔
جاپانی حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ھونے والی جاپان کی تاریخ کی سب سے خطرناک بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا، کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ھلاکتیں ھوئیں، سیکڑوں گھر تباہ ھوچکے ہیں یا انھیں شدید نقصان پھنچا ہے۔
مختلف شھروں میں تباھی سے نمٹنے کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز سمیت حکومت نے فوج کو بھی طلب کیا ھوا ہے جو ڈوبے ھوئے علاقوں سے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کررھی ہے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق اب تک ھلاک ھونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ھوچکی ہے، متاثرہ علاقوں کے 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں، کئی افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہےاور 50 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعظم شنزو ابے نے اس سانحے پر افسوس کا اظھار کرتے ھوئے کھا ہے کہ 54 ھزار سے زائد امدادی و سیکیورٹی اھلکار سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh