www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

827618
انٹرنیشنل سوشلسٹ کونسل کے اجلاس میں شریک دنیا کی ایک سو چالیس سیاسی جماعتوں نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
انٹرنیشنل سوشلسٹ کونسل کا اجلاس گزشتہ روز اقوام متحدہ کے یورپی ھیڈ کوارٹر جنیوا میں منعقد ھوا جس میں دنیا کی ایک سو چالیس سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔اس اجلاس میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے مطالبے کے ساتھ ساتھ، اس کے ساتھ ھرقسم کے تجارتی اور فوجی تعاون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انٹرنیشنل سوشلسٹ کونسل دنیا کی ایک سو چالیس سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہے جس میں پینتیس سیاسی جماعتیں دنیا کے مختلف ملکوں میں حکومت بھی کررھی ہیں۔ قومی فلسطین کمیٹی نے انٹرنیشنل سوشلسٹ کونسل کے اقدام کو سراھتے ھوئے اسے اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک ھی ڈی ایس کی تاریخ کا اھم فیصلہ قرار دیا ہے۔
فلسطینی عوام کی حمایت میں شروع ھونے والی اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک بی ڈی ایس، دنیا بھر کی کمپنیوں، یونیورسٹیوں، اور عالمی سطح کے اداروں کو اسرائیل اور صھیونیوں کے غاصبانہ ‍قبضے میں شریک اسرائیلی اداروں کے بائیکاٹ کی ترغیب دلا رھی ہے۔
یورپ کے کئی ملکوں نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ، اور اسی طرح آئرلینڈ، پرتگال اور بیلجیئم جیسے یورپی ملکوں کی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے صھیونی حکومت کے ساتھ تعاون کا خاتمہ اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ یورپ میں سرگرم صھیونی لابیوں کی سرتوڑ کوششوں اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی بے دریغ حمایت کے باوجود دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ خود یورپ میں بھی اسرائیل کا حقیقی چھرہ واضح ھوتا جارھا ہے۔
جنوبی افریقہ کی حکومت نے بھی رواں سال مئی میں غزہ کے سرحدی علاقے میں صھیونی فوجیوں کے ھاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ھوئے تل ابیب سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔
جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ لنڈیو سیسولو نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی صورتحال سے لاتعلق نھیں رہ سکتا اور اس کا اپنے سفیر کو دوبارہ تل ابیب بھیجنے کا کوئی ارادہ نھیں ہے۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک کو گذشتہ برسوں میں پورے یورپ، امریکہ ، اور کینیڈا میں زبردست مقبولیت حاصل ھوئی ہے اور وہ پھیلتی ھی جا رھی ہے-
اسرا‏ئیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس دوھزار پانچ میں شروع ھوئی - بی ڈی ایس Boycott Divestment Sanctions) کا مخفف ہے اور اس کا مطلب بائیکاٹ ، سرمایے کو باھر نکالنا اور پابندیاں ہے۔

Add comment


Security code
Refresh