www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

804654
بحرین کی ظالم شاھی حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنےٹیک دئے اور سرانجام اس نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے ملک سے باھر جانے کی اجازت دے دی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ الدراز شھر میں اپنے گھر سے لندن جانے کے لئے منامہ کے بین الاقوامی ھوائی اڈے پھنچ چکے ہیں۔
منامہ سے موصولہ خبروں میں کھا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو الدراز سے ایمبولینس کے ذریعے بحرین کے بین الاقوامی ھوائی اڈے پر لے جایا گیا ہے جھاں سے وہ علاج کے لئے لندن لے جائے جائیں گے۔
بحرین کی ظالم شاھی حکومت نے جون دوھزار سولہ میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شھریت منسوخ کرکے انھیں ان کے گھر میں نظر بند کردیا تھا اور ان پر جھوٹے مقدمات بھی عائد کردئے تھے۔
عربی اخبار رای الیوم نے بحرین میں ڈاکٹروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور چونکہ ان کا علاج بحرین میں نھیں ھوسکتا اس لئے انھیں فوری طور پر بیرون ملک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ان کی جسمانی حالت تشویشناک حدتک بگڑ جانے اور ان کی نظربندی کے خلاف ملک میں روز افزوں وسیع احتجاجی مظاھروں کے بعد شاہ بحرین نے مجبورا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے ملک سے باھر جانے کی اجازت دے دی۔
بحرینی عوام نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات بھی ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاھرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ھوئے اپنے مذھبی رھنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
مظاھرین اپنے ھاتھوں میں شیخ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھائے ھوئے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگارھے تھے۔ مظاھرین نے خبردار کیا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت بگڑنے کی ذمہ داری شاہ بحرین پر عائد ھوتی ہے۔ مظاھرین کا کھنا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے علاج کے تعلق سے شاہ بحرین کے بیانات جھوٹے ہیں - مظاھرین کا کھنا تھاکہ بحرین کا بادشاہ غدار اور جھوٹا ہے۔
آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نہ صرف دوھزار سولہ سے ان کے گھر میں نظر بند کررکھا تھا بلکہ پورے الدراز علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اور حتی اس شھر میں نماز جمعہ کی ادائگی پر بھی پاپندی عائد کررکھی ہے۔
واضح رھے کہ بحرینی عوام فروری دو ھزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاھی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمھوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رھے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh