www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

202181
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے حکومت امریکہ کی خودپسندی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا ہے کہ امریکیوں کو جان لینا چاھئے کہ وہ تاوان ادا کئے بغیر کسی بین الاقوامی معاھدے سے باھر نھیں نکل سکتے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کی شام ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ھوئے کھا ہے کہ آئی اے ای اے کی گیارہ رپورٹوں کے مطابق ایران نے ایٹمی معاھدے پر مکمل طور پر عمل کیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایٹمی معاھدے کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل رھی ہے مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ امریکہ نے اس معاھدے کی خلاف ورزی کی اور اس بین الاقوامی معاھدے سے یکطرفہ طور پر باھر نکل گیا اور عالمی رھنماؤں سے ھماری یھی توقع ہے کہ وہ امریکی صدر کے اس اقدام کی مذمت کریں گے۔
ڈاکٹر روحانی نے کھا کہ یورپی ملکوں خاص طور سے ایران کے ساتھ ایٹمی معاھدے کے فریق ملکوں کے پاس اب وقت کم بچا ہے کہ وہ ایٹمی معاھدے سے امریکہ کے نکلنے کا ازالہ اور اس سلسلے میں اپنے موقف کا اعلان کریں۔
انھوں نے کھا کہ ایرانی قوم کے خلاف کسی بھی طرح کی پابندی اقوام متحدہ کی قرارداد بائیس اکتّیس کے خلاف ہے۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ امریکہ اپنے اس فیصلے میں خود شکست کھائے گا، ایٹمی معاھدے کے بارے میں ایران کے موقف کو سراھا اور کھا کہ ایٹمی معاھدے کو باقی رکھنے کے لئے مذاکرات عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے ضروری ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh