www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

280289
دمشق پر غاصب صھیونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے جواب میں شام نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں صھیونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر دسیوں میزائل فائر کر دیئے۔
غاصب صھیونی فوج کے ترجمان نے فائر کئے جانے والے میزائلوں کی تعداد بیس اعلان کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ ان میں سے بعض کو مار گرایا گیا جبکہ آزاد ذرائع نے داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد اڑسٹھ بتائی ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی جانب سے جن مراکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ان میں تکنیکی و الیکٹرانک سماعت کا فوجی مرکز، ویڈیو انفارمیشن جمع کرنے کا سینٹر، دیدہ بانی ھیڈکوارٹر، فوجی ھیلی کاپٹروں کا اڈہ، صھیونی فوج کے آٹھ سو دس بریگیڈ کا علاقائی مرکز، حرمون فوجی مرکز اور موسم سرما کے خصوصی فوج کا الشتوی ھیڈکوارٹر شامل ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صھیونی حکومت نے سب سے ھی نشانہ بنائے جانے والے اھداف کو خفیہ رکھے جانے کی اپیل کی ہے۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کے حساس فوجی ٹھکانوں کو شام کی جانب سے نشانہ بنائے جانے سے غاصب صھیونی حکومت مکمل ھڑبڑا گئی ہے اور مقبوضہ جولان میں اس نے فوج کو چوکس دیا ہے۔ اسرائیلی ٹینک نقل و حرکت میں ہیں اور صھیونی حکومت کے جاسوس طیاروں کی سرگرمیاں غیر معمولی طور پر تیز ھو گئی ہیں۔
غاصب صھیونی حکومت نے جمعرات کی صبح دمشق کے مختلف علاقوں پر کئی میزائل فائر کئے جبکہ شامی فوج نے ان میں سے بیشتر کو مار گرایا ہے۔
دوسری جانب سے فلسطینی گروھوں نے صھیونی حکومت کی جارحیت کا شام کی جانب سے جواب دیئے جانے اور سخت کارروائی کئے جانے کو ایک اھم دفاعی قدم قرار دیا ہے۔
جھاد اسلامی فلسطین کے انٹیلی جینس سینٹر کے سربراہ داؤد شھاب نے صھیونی حکومت کی جارحیت پر شام کے منھ توڑ جواب پر مبارک باد پیش کرتے ھوئے کھا کہ جھاد اسلامی، صھیونی حکومت کے مقابلے میں میدان عمل میں ڈٹی ھوئی ہے اور وہ صھیونی حکومت کا مقابلہ کئے جانے میں پیش پیش رھے گی۔
جھاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے بھی تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ اب جنگوں میں غاصب ھاتھ موثر اور کارفرما نھیں ھوتے اور اسرائیل کے ان ھاتھوں کو جو لبنان میں قتل و غارتگری، شام میں بمباری اور ملائیشیا و تیونس میں ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث رھے ہیں، ھاتھ کاٹ دیئے جانے چاھئیں۔
فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیویں نے بھی صھیونی حکومت کے میزائل حملے کے مقابلے میں دمشق کے میزائل حملے کو فطری اور امید افزا قدم بتاتے ھوئے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ عرب و اسلامی اتحاد اور مسلمان قوم کی طاقت و توانائی کو مضبوط و مستحکم بنائے جانے نیز غاصب صھیونی حکومت کے خلاف تمام مورچے کھولے جانے کی ضرورت ہے۔

Add comment


Security code
Refresh