www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

214633
ھندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کھا ہےکہ ماہ رمضا ن اور امرناتھ یاترا کے موقع پر ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یکطرفہ جنگ بندی کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق موھن لال گنج میں 125بٹالین کمپلکس میں غیررھائشی عمارتوں اور افسر میس، ماتحت افسر میس ، اسپتال اور کوارٹر گارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں مسٹر سنگھ نے کھا کہ وادی میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
انھوں نے کھاکہ یکم دسمبر 1965کو بارڈر سیکورٹی فورس قائم کی گئی تھی تب سے لیکر آج یہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رھی ہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کھاکہ لکھنو تعلیم اور طب جیسے شعبوں میں اھم مقام رکھتا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے اھلکار یھاں بنے مکانات میں اپنے کنبہ کو محفوظ رکھ کر اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے سکیں گے۔
واضح رھے کہ ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کل ھندوستان کی مرکزی حکومت سےکشمیر میں جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh