www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

514984
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے الراقه علاقے میں شادی کی تقریب پر بمباری کرکے 50 افراد کو شھید کردیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے الراقه علاقے میں شادی کی تقریب پر وحشیانہ بمباری کرکے 50 افراد کو شھید کردیا۔ شھید ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس جارحیت میں متعدد افراد زخمی بھی ھوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
واضح رھے کہ آل سعود کی اتحادی افواج اس سے پھلے بھی کئی مرتبہ شادی کی تقریبات پر حملے کر چکی ہیں۔
سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے اتحاد قائم کر کے مارچ دو ھزار پندرہ سے علاقے کے سب سے غریب، اسلامی اور عرب ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ھوئے ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے دسیوں ھزار عام شھری شھید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ھوئے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ھو چکی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh